ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کیا آپ نے پہچانا کون ہے یہ اداکارہ ، کبھی لاکھوں دلوں پر کرتی تھی راج اور اب ہوا یہ حال

ہندوستانی والد اور نیپالی ماں کی بیٹی مہما دارجلنگ میں مقابلہ حسن کی فاتح رہ چکی ہیں ۔ مہما پہلے میوزک چینلس میں وی جے بھی رہ چکی ہیں۔

  • Share this:
کیا آپ نے پہچانا کون ہے یہ اداکارہ ، کبھی لاکھوں دلوں پر کرتی تھی راج اور اب ہوا یہ حال
کیا آپ نے پہچانا کون ہے یہ اداکارہ ، کبھی لاکھوں دلوں پر کرتی تھی راج اور اب ہوا یہ حال

کئی مرتبہ ہمیں اپنے پسندیدہ فنکاروں کی کچھ ایسی تصویریں دیکھنے کو مل جاتی ہیں ، جن میں انہیں پہچان پانا مشکل ہوتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ اس تصویر کے ساتھ بھی ہے ۔ بالی ووڈ کی یہ مشہور اداکارہ ایک وقت میں لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن رہی ہے ۔ اگر آپ ابھی تک نہیں پہچان پائے ہیں ، تو بتادیں کہ یہ سبھاش گھئی کی گنگا یعنی مہما چودھری ہیں ۔ مہما چودھری ان دنوں ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں ۔ بالی ووڈ سے فی الحال وہ دور ہی ہیں ۔


ہندوستانی والد اور نیپالی ماں کی بیٹی مہما دارجلنگ میں مقابلہ حسن کی فاتح رہ چکی ہیں ۔ مہما پہلے میوزک چینلس میں وی جے بھی رہ چکی ہیں۔


سبھاش گئی اپنی فلم پردیس کیلئے ایک نیا چہرہ تلاش کررہے تھے ۔ تقریبا 3000 لڑکیوں کے آڈیشن کے بعد انہوں نے مہما چودھری کو پسند کیا ۔ اس فلم نے مہما کو بیسٹ ڈیبیو ایوارڈ کے ساتھ ہی لوگوں کے درمیان شناخت بھی دلادی ۔ مہما نے کچھ سالوں تک ٹینس پلیئر لینڈرس پیس کو ڈیٹ بھی کیا ، لیکن پھر لینڈر پیس نے مہما سے علاحدگی اختیار کرکے ریا پلئی سے شادی کرلی ۔


رینا کو پہچاننا بھی مشکل

اسی طرح عامر خان کی پہلی بیوی رینا کو بھی پہچاننا اب کافی مشکل ہوگیا ہے ۔ وقت کے ساتھ ہر انسان کا روپ اور چہرہ بدل جاتا ہے ۔ کسی کا کم تو کسی کا زیادہ اور کسی کا اتنا زیادہ کے ان کو پہچاننا ہی مشکل ہوجاتا ہے ۔

reena

حال ہی میں ممبئی کے پالی ہل علاقہ میں کھینچی گئی اس تصویر میں نظر آنے والی خاتون رینا دت ہیں ۔ رینا یعنی عامر خان کی سابق اہلیہ ۔ عامر اور رینا کی شادی 1986 میں ہوئی تھی اور یہ رشتہ 15 سالوں تک چلا تھا ۔
First published: Dec 05, 2019 05:51 PM IST