گانے میں استعمال کیا وزیر اعظم مودی کا نام، پولیس نے روکا کنسرٹ

اسٹریٹ کلچر فیسٹیول میں بجنے والے گانے میں پی ایم مودی کا نام استعمال کیا جا رہا تھا

Jan 28, 2019 09:05 AM IST | Updated on: Jan 28, 2019 11:41 AM IST
گانے میں استعمال کیا وزیر اعظم مودی کا نام، پولیس نے روکا کنسرٹ

چنئی کے بسنت نگر بیچ پر ایک میوزیکل بینڈ کو گانے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا نام استعمال کرنے کی وجہ سے کنسرٹ کو بیچ میں ہی روکنا پڑ گیا۔ اسٹریٹ کلچر فیسٹیول میں بجنے والے گانے میں پی ایم مودی کا نام استعمال کیا جا رہا تھا۔

کاسٹلیس کلیکٹیو نامہ میوزیکل بینڈ نے جیسے ہی وزیراعظم مودی پر بنے نغمے گانے شروع کئے تبھی پولیس نے گانا گانے سے روک دیا۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سیاسی گانوں کو گانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

Loading...

پروگرام منعقد کرنے والے گلوکار ٹی ایم کرشنا نے کہا، ’’ پولیس افسر نے ہمیں گانے سے روکنے کے لئے کہا کیوں کہ یہ گانا سیدھے طور پر سیاسی تھا۔ اسلئے اسے گایا نہیں جا سکا۔ ہمارے ملک میں تنقید کو منفی مانا جاتا ہے۔ ہم سبھی کے پاس اظہار رائے کی آزادی بھی ہونی چاہئے۔

 

Loading...