ممبئی : معروف موسیقار خیام کا انتقال ۔ وزیراعظم مودی کا اظہارتعزیت۔ بالی ووڈ میں غم کی لہر

معروف موسیقار خیام ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔92سالہ خیام کو پھیپھڑوں کی انفیکشن کے باعث 9 اگست کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی۔انہوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 9 بجے آخری سانس لی۔

Aug 20, 2019 09:08 AM IST | Updated on: Aug 20, 2019 09:08 AM IST
ممبئی : معروف موسیقار خیام کا انتقال ۔ وزیراعظم مودی کا اظہارتعزیت۔ بالی ووڈ میں غم کی لہر

معروف موسیقار خیام کا انتقال-(تصویر:نیوز18)۔

معروف موسیقار خیام ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔92سالہ خیام کو پھیپھڑوں کی انفیکشن کے باعث 9 اگست کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی۔انہوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 9 بجے آخری سانس لی۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق کارڈیاک اریسٹ کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ پیر کی شام سےہی ان کی حالت نازک تھی اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی تھی۔

معروف موسیقار خیام کی فائل فوٹو-(تصویر:اے ایف پی)۔ معروف موسیقار خیام کی فائل فوٹو-(تصویر:اے ایف پی)۔

Loading...

ان کا پورا نام محمد ظہور خیام ہاشمی ہے لیکن فلمی دنیا میں وہ خیام کے نام سے مشہور تھے۔18 فروری 1937 کو پنجاب کے ضلع جالندھر کی تحصیل نواں شہر میں پیدا ہوئے تھے ۔انہیں تین مرتبہ فلم فئیر ایوارڈ دیاگیا۔انہوں نے 1953 میں فلم فٹ پاتھ سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا۔ان کی مشہور فلموں میں پھر صبح ہو گی، لالہ رخ، کبھی کبھی، نوری، تھوڑی سی بے وفائی، دل نادان، بازار، رضیہ سلطان وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے موسیقی کی تعلیم معروف موسیقار بابا جی اے چشتی سے لاہور میں حاصل کی تھی ۔ ان کی اہلیہ جگجیت کور ایک نامور گلو کارہ تھیں۔جو آج کل بہت بیمار ہیں۔معروف موسیقار کے انتقال سے فلمی دنیا میں ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بالی وڈ کے اداکاروں نے پدم وِبھوشن یافتہ ہر دلعزیز موسیقار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مودی کا خیام کی موت پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف موسیقار خیام کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ناقابل فراموش کارناموں کے لیے فلم اور آرٹ کی دنیا ہمیشہ ان کی مرہون منت رہے گی۔انہوں نے ٹویٹ کیا،’معروف موسیقار خیام صاحب کی موت سے بے حد صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے اپنی یادگار دھنوں سے بے شمار نغموں کو زندہ جاوید کر دیا۔ ان کے ناقابل فراموش کارناموں کے لیے فلم اور آرٹ کی دنیا ہمیشہ ان کی مرہون منت رہے گی۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہے‘۔

 

Loading...