برہنہ ویڈیوکولےکرسرخیوں میں تھی یہ ادا کارہ، اب سری سنت کےساتھ فلم میں آئیں گی نظر

سری سنت 2007 میں ٹی -20 عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہےتو 2011 میں آئی سی سی ونڈے عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم میں بھی ان کی موجودگی رہی۔ حالانکہ اسپاٹ فکسنگ کےالزامات کے بعد سری سنت کا کرکٹ کیریئرتقریباً ختم ہوتا ہوا نظرآنےلگا۔

Oct 12, 2019 10:57 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 10:57 PM IST
برہنہ ویڈیوکولےکرسرخیوں میں تھی یہ ادا کارہ، اب سری سنت کےساتھ فلم میں آئیں گی نظر

ہنسکا موٹوانی فلمی کیریئرکے دوران کئی بڑے تنازعات میں شامل رہی ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےتیزگیند بازایس سری سنت کا کرکٹ کیریئربے حد اتارچڑھاؤ والا رہا ہے۔ سری سنت 2007 میں ٹی -20 عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہےتو 2011 میں آئی سی سی ونڈے عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم میں بھی ان کی موجودگی رہی۔ حالانکہ اسپاٹ فکسنگ کےالزامات کےبعد سری سنت کا کرکٹ کیریئرتقریباً ختم ہوتا ہوا نظر آنے لگا۔ اس دوران انہوں نےفلموں میں کیریئرشروع کیا اوراب وہ چارفلموں میں کام کر رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، 36 سال کےایس سری سنت اب ایک اورہاررکامیڈی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

اسپاٹ فسکنگ کےالزامات میں سری سنت پرعائد پابندی آئندہ سال ختم ہورہی ہےاورانہوں نے ٹیم انڈیا میں واپسی کی امیدیں ابھی بھی نہیں چھوڑی ہیں۔ کیرلا میں پیدا ہوا ہندوستانی ٹیم کا یہ اسٹائلش تیزگیند بازفی الحال جن چارفلموں میں کام کررہا ہے، ان میں ہندی فلم اکثر-2، ملیالم فلم ٹیم -5، ہندی فلم کیبرے اورکنڑ فلم کےپیگوڑا شامل ہیں۔ سری سنت جس پانچویں فلم میں کام کرنے والے ہیں، اس میں وہ اداکارہ ہنسکا موٹوانی کےساتھ نظرآئیں گے۔ اس ہاررکامیڈی تمل فلم کےڈائریکٹرہرشکراورہریش نارائن ہیں۔

Loading...

دسمبرمیں شروع ہوگی فلم، ہنسکا کو پسند آیا کردار

ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کےمطابق ہرشکراورہریش نارائن کی یہ فلم دسمبرمیں شروع ہوگی۔ ان دونوں نےاس سے پہلےکولی ووڈ کی پہلی اسٹیریس کوپک فلم امبلی بنائی تھی۔ یہ ایک ہاررفلم ہوگی، لیکن اس میں کامیڈی کوبھی جگہ دی گئی ہے۔ ہنسکا کواس فلم میں اپنا رول کافی پسند آیا ہےاوروہ اس میں کام کرنےکے لئےتیارہوگئی ہیں۔ فلم کےڈائریکٹراور پروڈیوسررنگناتھن نے حال ہی میں سری سنت سےمل کرانہیں کہانی سنائی ہے۔ فلم میں سری سنت کا کردارمنفی ہے۔ فلم دسمبرمیں شروع ہوگی اورگرمیوں میں اسے ریلیزکرنےکا منصوبہ ہے۔

ہنسکا موٹوانی اداکار رتک روشن کے ساتھ فلم 'کوئی مل گیا' میں چائلڈ ایکٹر کا کردار ادا کرچکی ہیں۔ فائل فوٹو ہنسکا موٹوانی اداکار رتک روشن کے ساتھ فلم 'کوئی مل گیا' میں چائلڈ ایکٹر کا کردار ادا کرچکی ہیں۔ فائل فوٹو

ہنسکا نے 2007 میں کیا تھا بالی ووڈ میں ڈیبیو

بالی ووڈ میں 28 سالہ ہنسکا موٹوانی نے اپنا ڈیبیوجون 2007 میں ہمیش ریشمیا کے ساتھ فلم ' آپ کا سرور' سےکیا تھا۔ فی الحال وہ جنوب کی اہم اداکارہ ہیں۔ وہیں سری سنت گزشتہ سال ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس دوران وہ کئی تنازعاعت میں گھر گئے تھے۔

ہندوستانی تیز گیند باز سری سنت پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے بعد کرکٹ کھیلنے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔ فائل فوٹو ہندوستانی تیز گیند باز سری سنت پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے بعد کرکٹ کھیلنے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔ فائل فوٹو

بڑے ہونے کا انجکشن

ہنسکا بالی ووڈ کے عظیم اداکار رتک روشن کے ساتھ فلم کوئی مل گیا میں بچےکا رول نبھا چکی ہیں۔ حالانکہ بعد میں ان کے مداح یہ جان کرحیران رہ گئےکہ ہنسکا اچانک ہی بڑی تیزی سے بڑی ہوگئیں۔ جلد ہی اس سچائی کاانکشاف ہوا کہ انہوں نےگروتھ ہارمونس ٹریٹمنٹ لیا تھا تاکہ بڑے اوراہم رول پانے میں مدد مل سکے۔

ہاٹ تصویریں ہوئی تھیں لیک

ہنسکا موٹوانی آن لائن ہیکنگ کی شکاربھی ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد ان کی بکنی پہنے تصویر سوشل میڈیا پرلیک  ہوگئی تھی۔ بعد میں ہنسکا موٹوانی کی ان ذاتی تصویروں کو سوشل میڈیا سے ہٹا لیا گیا تھا۔ اس کےعلاوہ وہ فلم مہا کے پوسٹرکو لے کربھی تنازعہ میں رہیں۔ وہ اس میں ایک سادھوی کے کپڑے پہنے ہوئی ہیں، جو چلم پھونک رہی ہے۔ اس پوسٹرکو لے کران کی کافی تنقید کی گئی تھی۔

Loading...