ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ میمی چکربروتی اور نصرت جہاں نے کیا بولڈ ڈانس، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں میمی چکربروتی اور نصرت جہاں ایک انگلش گانے پر بولڈ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو اچھی بن جانے پر دونوں خوش ہوتی ہیں اور یہ بھی ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔

May 29, 2019 11:53 AM IST | Updated on: May 29, 2019 11:58 AM IST
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ میمی چکربروتی اور نصرت جہاں نے کیا بولڈ ڈانس، ویڈیو وائرل

میمی چکربروتی اور نصرت جہاں

ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس سے رکن پارلیمنٹ بنیں میمی چکربروتی اور نصرت جہاں لوک سبھا الیکشن میں اترنے کے وقت سے ہی چرچا میں رہی ہیں۔ اب الیکشن جیتنے کے بعد بھی ان کے بارے میں چرچا تھمی نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر چرچا تیز ہے کہ اس بار دو خوبصورت چہرے پارلیمنٹ میں پہنچنے والے ہیں۔

اس درمیان سوشل میڈیا پر ان دونوں اداکاراؤں کا ایک ٹک ٹاک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو فلم ساز رام گوپال شرما نے بھی شئیر کیا ہے جس میں میمی چکربروتی اور نصرت جہاں ایک انگلش گانے پر بولڈ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو اچھی بن جانے پر دونوں خوش ہوتی ہیں اور یہ بھی ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔

Loading...

اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے واہ، واہ، واہ!!! بنگال کے نئے ایم پی.. میمی چکربورتی اور نصرت جہاں۔ ہندوستان واقعی ترقی کر رہا  ہے۔ ایسے ایم پی کا خیرمقدم ہے جنہیں دیکھ کر آنکھوں کو اتنا اچھا لگ رہا ہے۔

بتا دیں کہ میمی چکربورتی مغربی بنگال کی جادھو پور لوک سبھا سیٹ سے الیکشن جیتی ہیں۔ وہیں، نصرت جہاں نے بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقہ سے جیت حاصل کی ہے۔ گزشتہ دنوں یہ دونوں خاتون ارکان پارلیمنٹ ، پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔ اس خاص لمحہ کی دونوں اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر تصویریں شئیر کیں۔ لیکن ان تصویروں کی وجہ سے دونوں کو سوشل میڈیا پر ٹرول ہونا پڑا۔ دراصل، ٹرولرس کو ان کا پارلیمنٹ میں سیلفی لینا اور گلیمرس انداز میں تصویریں کھنچانا ہضم نہیں ہو رہا تھا۔

View this post on Instagram

Remember your dreams and fight for them🙏 #gratitude #Obliged

A post shared by Mimi (@mimichakraborty) on

Loading...