میٹرو میں پیٹے گئے راکھی ساونت کے 'نقلی شوہر'، بولے- دہلی کی لڑکیاں بہت بری ہیں

راکھی ساونت کےنقلی شوہرکوچلتی میٹرومیں رعب جمانا بھاری پڑگیا۔ لوگوں نے انہیں پکڑکرلڑکی سے پٹائی کرادی۔

Nov 13, 2019 10:23 PM IST | Updated on: Nov 13, 2019 10:33 PM IST
میٹرو میں پیٹے گئے راکھی ساونت کے 'نقلی شوہر'، بولے- دہلی کی لڑکیاں بہت بری ہیں

راکھی ساونت: فائل فوٹو

نئی دہلی: بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت اوران سے منسلک لوگ اکثرتنازعہ میں رہتے ہیں۔ کافی وقت سے راکھی ساونت اپنی شادی اوراپنے شوہرکولے کرکئی طرح سوانگ رچ رہی ہیں، تواسی درمیان ان کے نقلی شوہر دیپک کلال کو دہلی میٹرو میں تھپڑ کھانا پڑا ہے۔ یوں تودیپک کلال کئی طرح کے ڈراما ویڈیو شیئرکرتے ہیں۔ وہ جان بوجھ کرمیڈیا کی نظروں میں رہنےکےلئے طرح طرح کی حرکتیں کرتےہیں، لیکن اس باران کی ایک حرکت بھاری پڑگئی۔

معاملہ دہلی میٹرو میں سفرکرنے کا ہے۔ دیپک کلال لوگوں کے ساتھ میٹرو میں سفرکررہے تھے۔ اسی دوران ایک لڑکی نےانہیں پہچان لیا اورسیلفی لے لی۔ دیپک کلال اس کی مخالفت کرنےلگے۔ حادثہ کے ویڈیو میں نظرآیا کہ دیپک کلال سیلفی لینے کی وجہ سے زبردست ناراض ہیں۔ شروعات میں یہ بھی ایک پبلسٹی اسٹنٹ لگا، لیکن انہیں اندازہ نہیں ہوگا کہ انہیں چاروں طرف سے پکڑکرلوگ بدسلوکی کرنےلگیں گےاورلڑکی تھپڑماردے گی۔

Loading...

لڑکی نےمیٹرومیں دیپک کلال کولگایا طمانچہ

ہوا کچھ یوں کہ ایک لڑکی کی طرف سے سیلفی لینےکا دیپک کلال اس قدرمخالفت کرنے لگےکہ آس پاس کے نوجوانوں کی ان سے جھڑپ ہوگئی۔ اس کے بعد نوجوانوں نے دیپک کلال کو پکڑا اورلڑکی سے طمانچہ لگوایا۔ ویڈیوشیئرکرتے ہوئے دیپک کلال نے لکھا 'دہلی گرلس (دہلی کی لڑکیاں) تم لوگوں کومیری سیلفی لینےکی اجازت نہیں ہے۔ میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا'۔ ساتھ ہی انہوں نےکہا کہ 'موہت اروڑا تونے دکھا دی نہ اوقات، تجھے تونہیں چھوڑنے والا۔ تودہلی میں فیشن شوکرتا ہے، اب توکرکےدیکھ کوئی فیشن شو۔ اتنا ہی نہیں وہ لڑکی اورتواب جائیں گے جیل میں۔ میرے چاہنے والے میری حمایت کیجئے، ساتھ میں مل کران لوگوں کوسبق سکھانا ہے۔ یہی نہیں 360 ایڈورٹائزنگ پروڈکشن، اس کی کمپنی بند کرانا ہے۔

https://www.instagram.com/tv/B4urI86gHjr/?utm_source=ig_web_copy_link

بڑی مشکل سے ہوا بیچ بچاؤ

چلتی میٹرومیں ہوئے معاملے کوبڑھتا دیکھ کرکچھ دیگرلوگ بیچ بچاؤ کےلئےآگےآئے۔ انہوں نےاس لڑکی کوبھی دیپک کلال سے دورکیا، جس نے دیپک کو تھپڑمارا تھا۔ حالانکہ تھپڑ کھانے کے بعد دیپک کلال خود ہی خاموش ہوگئے تھے، لیکن بعد میں وہ اپنی حمایت میں لوگوں کو آتا دیکھ کرپھررعب جمانے لگے۔

قابل ذکرہے کہ دیپک کلال ایک سوشل میڈیا اسٹارہیں۔ ساتھ ہی وہ ایک یوٹیوبربھی ہیں۔ انہوں نے راکھی ساونت سے شادی کرنےکا اعلان کیا تھا۔ بعد میں جب راکھی ساونت نے کسی اور سے شادی کی تھی توانہوں نے راکھی پرکیس کرنے کی بات کی تھی۔ حالانکہ راکھی ساونت نے واضح کردیا تھا کہ ان کی شادی رتیش نام کے شخص سے ہوچکی ہے۔ دیپک کے ساتھ انہوں نے جوکیا تھا وہ سب محض ایک دکھاوا اورمذاق تھا۔ یہاں تک دیپک ان کے ایکس (سابق) بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے دیپک کلال کواپنا بھائی بتا دیا، لیکن دیپک کلال اب بھی راکھی ساونت کو بے وفا بتاتے ہیں۔

Loading...