رنویرسنگھ کےساتھ کام کرنے پربولیں دیپکا- میں ان کےساتھ کارمیں نہیں بیٹھنا چاہتی

بالی ووڈ کی ادکارہ نے کہا ہے کہ جب وہ فلم کے سیٹ پرکام کررہی ہوتی ہیں تو بیوی - شوہر، گرل فرینڈ-بوائے فرینڈ جیسا احساس نہیں ہوتا۔

Oct 19, 2019 09:23 PM IST | Updated on: Oct 19, 2019 09:23 PM IST
رنویرسنگھ کےساتھ کام کرنے پربولیں دیپکا- میں ان کےساتھ کارمیں نہیں بیٹھنا چاہتی

دیپکا پادوکون نے بتائی دل کی بات، کام کرتے وقت وہ کیسا برتاؤ چاہتی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پادوکون نےکہا ہےکہ وہ کام کولےکراتنی حیران ہیں کہ جب رنویرسنگھ کےساتھ کام کررہی ہوتی ہیں توکبھی بیوی جیسا سلوک نہیں کرتیں۔ یہاں تک کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ فلم کےسیٹ پرجاتے وقت رنویرسنگھ کےساتھ کارمیں بھی نہ بیٹھیں۔

جیومامی مووی میلہ ودھ دی اسٹار، 2019 میں جب فلم فلمی نقاد، انوپما چوپڑا سےبات چیت میں انہوں نےکئی موضوع پرکھل کراپنےخیالات کا اظہارکیا۔ دیپکا پادوکون نےکہا 'اگرآپ رنویرسنگھ اورمجھےفلم سیٹ پردیکھتےہیں توہم وہاں معمول سےالگ ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہم ایک ساتھ کارسے فلم سیٹ پربھی نہ جائیں کیونکہ ہمارا الگ - الگ کام ہے۔ یہ کسی مقصد سےنہیں ہے۔ ایسا اس لئے ہےکیونکہ جب آپ ساتھ کام کررہے ہوتے ہیں توآپ سے شوہر- بیوی اوربوائےفرینڈ اورگرل فرینڈ کی طرح سلوک کرنےکی امید نہیں رکھی جاتی ہے'۔

Loading...

دیپکا پادوکون نےاپنی شادی کے بارے میں بھی بات کرچکی ہیں کہ وہ شادی سے پہلے رنویرکے ساتھ کیوں نہیں رہیں۔ دیپکا پادوکون نےاپنی شادی کے بارے میں بھی بات کرچکی ہیں کہ وہ شادی سے پہلے رنویرکے ساتھ کیوں نہیں رہیں۔

دیپکا کریں گی رومانٹک فلم

دیپکا پادوکون'چھپاک' کےبعد ایک 'ڈارک رومانٹک فلم' کےلئےاگلے سال کی شروعات سے شوٹنگ شروع کریں گی۔ اداکارہ 'یہ جوانی ہےدیوانی'، 'کاکیٹل'، 'گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا' جیسی رومانٹک فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ قابل ذکرہےکہ ان کرداروں کےمنفی پہلو اور ان کے رومانس پرمبنی فلموں کو'ڈارک رومانٹک فلم' کہا جاتا ہے۔ جیو مامی مووی میلہ ودھ اسٹار، 2019 میں جب فلم نقاد انوپما چوپڑا نےاداکارہ سے رومانٹک فلم کے بارے میں پوچھا توانہوں نےکہا 'مجھےایک ایسی فلم ملی ہے، جس کی شوٹنگ اگلےسال شروع ہونےکا امکان ہے، لیکن یہ کوئی ہلکی فلم نہیں ہے۔ یہ ایک ڈارک فلم ہوگی، لیکن رومانٹک پس منظرمیں ہوگی'۔

اپنی اس فلم سے پہلےدیپکا پادوکون 'چھپاک' میں نظرآئیں گی اورکبیرخان کی فلم '83' میں مہمان کردارمیں نظرآئیں گی۔ فلم '83' میں وہ فلم میں وہ کرکٹرکپل دیوکی بیوی کےکردارمیں نظرآئیں گی۔ فلم میں رنویرسنگھ اس کرکٹرکےکردارمیں ہوں گے۔

 

 

Loading...