یہ کام کرتی ہیں اس بالی ووڈ اداکار کی بیوی، جان کر رہ جائیں گے حیران: جانیں یہاں

مانا شیٹی 'سیو چلڈنرن انڈیا' ںام کے ایک این جی او سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔ فنڈ جٹانے کیلئے وقت۔وقت پر وہ 'آرائز' کے نام سے ایگزیبشن (نمائش) بھی لگاتی رہتی ہیں اور جو پیسہ آتا ہے اسے لڑکیوں اور خواتین کی ضرورت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Aug 22, 2019 04:24 PM IST | Updated on: Aug 22, 2019 04:24 PM IST
یہ کام کرتی ہیں اس بالی ووڈ اداکار کی بیوی، جان کر رہ جائیں گے حیران: جانیں یہاں

سنیل شیٹی اورمانا شیٹی کی فائل فوٹو۔(تصویر:نیوز18ہندی)۔

بالی ووڈ اسٹارس کی بیویاں اپنے شوہر کے نام سے ہی پہچانی جاتی ہیں۔ لیکن پروفیشنل لیول پر ان کا رطبہ ایسا ہوتا ہے کہ انہیں اپنے اسٹار شوہر کے بڑے نام کی ضرورت نہیں ہوتی۔ شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان، جان ابراہم کی بیوی پریہ رونچل ، عمران ہاشمی کی بیوی پروین شاہنی، وویک اوبرائے کی بیوی پرینکا ایلوا اوبرائے، نیل نتن مکیش کی بیوی رکمنی سہائے۔ سنیہل شیٹی کی بیوی مانا شیٹی ان پروفیشنل اسٹار وائف(بیوی) کی فہرست میں سے کچھ نام ہیں جو اپنے دم پر کافی کامیاب ہیں۔ آج اس بات کی چرچا اس لئے کررہے ہیں کیونکہ آج یعنی 22 اگست کو سنیل شیٹی کی اہلیہ کا یوم پیدائش ہے۔

Sunil mana 1

مانا شیٹی کی اپنے شوہر سنیل شیٹی سے الگ ایک پہچان اور وجود ہے۔ مانا کسی 'ونڈر ویمن' ' سے کم نہیں ہیں۔ کیونکہ انہوں نے گھر بھی سنبھالا ہے اور بزنس بھی۔ اس کے علاوہ وہ سوشل ورکر کے طور پر بھی پہچانی جاتی ہیں۔ مانا نے اپنے شوہر سنیل شیٹی کے ساتھ مل کر ایس2 نام سے ایک ریئل اسٹیٹ پروجکٹ شروع کیا تھا۔ اس پروجکٹ کے تحت انہوں نے ممبئی میں 21 لگزری مکان بنائے۔ تقریبا 6500 اسکوائر فٹ میں پھیلے ہر گھر، تمام سہولیات سے لیس ہیں اور اس میں ہر چیز موجود ہے۔

اس کے علاوہ ماناشیٹی ایک لائف اسٹائل اسٹور بھی چلاتی ہیں۔ اس میں ڈیکوریشن (سجاوٹ) سے لیکر روزمرہ کی ہر لگزری چیز ایک ہی چھت کے نیچے مل جاتی ہے۔

Loading...

Sunil mana

مانا شیٹی 'سیو چلڈنرن انڈیا' ںام کے ایک این جی او سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔ فنڈ جٹانے کیلئے وقت۔وقت پر وہ 'آرائز' کے نام سے ایگزیبشن (نمائش) بھی لگاتی رہتی ہیں اور جو پیسہ آتا ہے اسے لڑکیوں اور خواتین کی ضرورت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی کی اس مہذب اداکارہ کی ہاٹ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل:دیکھیں یہاں

انٹرنیٹ پر موجود اعدادوشمار کے مطابق سنیل شیٹی کی سالانہ کمائی کروڑوں میں ہے۔ ان کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک فلیٹ، گاڑیاں، کار، بائک، ریستوران، ہیں۔ اس کے علاوہ اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی چلاتے ہیں۔ انڈسٹری کے اناّ کی زبردست کمائی میں بیوی مانا کا بھی پورا ہاتھ ہے۔

Loading...