‏ماں بنیں ایمی جیکسن، انسٹاگرام پر شیئر کی بیٹے کی پہلی تصویر: دیکھیں یہاں

ایمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ایمی اپنے بیٹے کو دودھ پلاتی نظر آرہی ہیں اور ان کے منگیتر جارج ایمی کا ماتھا چومتے نظر آرہے ہیں۔

Sep 24, 2019 09:26 AM IST | Updated on: Sep 24, 2019 09:26 AM IST
‏ماں بنیں ایمی جیکسن، انسٹاگرام پر شیئر کی بیٹے کی پہلی تصویر: دیکھیں یہاں

‏ماں بنیں ایمی جیکسن

ایمی جیکسن مان بن چکی ہیں۔ ایمی کے منگیتر جارج پاناایوتو اور انہیں جس دن کا انتظار تھا وہ بالآخر آ ہی گیا اور انہوں نے ایک پیارے سے بیٹے کو جنم دیا۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اینڈریاس رکھا ہے۔ ایمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ایمی اپنے بیٹے کو دودھ پلاتی نظر آرہی ہیں اور ان کے منگیتر جارج ایمی کا ماتھا چومتے نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایمی نے لکھا اس دنیا میں تمہارا استقبال ہے میرے ننھے فرشتے اینڈریاس۔

amy jackson son

ایمی نے اپنے بیٹے کی پہلی جھلک بھی دنیا کو دکھا دی ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹے کی تصویر شیئر کی اور لکھا ہائی ورلڈ۔ ایمی کے بیٹے کی پیاری سی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ان کے فینس، فالوورس، دوست اور قریبی سبھی ایمی کو اینڈریاس کے اس دنیا میں آنے کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ یہ واقعی ایمی کیلئے خاص لمحہ ہے جس کی خوشی ان کے چہرے پر صاف نظر آرہی ہے۔

Loading...

ایمی جیکسن حمل کے دوران بھی سوشل میڈیا پر ایکٹو رہی ہیں۔ ایسے میں جب خوشی کا لمحہ آیا تو وہ پیچھے کیسے رہ سکتی ہیں۔ انہوں نے فوراً اپنی تصویریں شیئر کرکے بتایا کہ وہ سبھی کی کتنی قدر کرتی ہیں۔ یہ ایمی اور جارج کا پہلا بچہ ہے۔ وہ سال 2015 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ابھی شادی نہیں کی ہے۔ حالانکہ اسی سال یکم جنوری کو انہوں نے اپنی منگنی کی خبر شیئر کی تھی۔

 

 

 

Loading...