ارون جیٹلی کے انتقال سے صدمے میں بالی ووڈ، ٹویٹر پر لکھی ایسی باتیں

بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے ٹویٹ کرکے لکھا، 'اس ملک نے ایک مرتبہ پھر عظیم لیڈر کو کھو دیا۔ ہماری تعزیت ارون جیٹلی کے کنبے کے ساتھ ہے'۔

Aug 24, 2019 03:00 PM IST | Updated on: Aug 24, 2019 03:00 PM IST
ارون جیٹلی کے انتقال سے صدمے میں بالی ووڈ،  ٹویٹر پر لکھی ایسی باتیں

ارون جیٹلی کے انتقال سے صدمے میں بالی ووڈ

سابق وزیر مالیات ارون جیٹلی کا آج یعنی 24 اگست کو انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی ملک بھر میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی۔ وہیں بالی ووڈ بھی اس خبر سے صدمے میں آ گیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹارس نے ارون جیٹلی کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح ہو کہ سابق وزیرمالیات اوربی جے پی کے سینئر لیڈرارون جیٹلی کا آج ہفتہ  کے روزطویل بیماری کے بعد دوپہر 12 بج کر 07 منٹ پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں انتقال ہو گیا۔ ارون جیٹلی کو کچھ دنوں پہلے ہی سانس لینے میں دقت کی وجہ سے ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی تھی۔ لیکن آج ایک بار پھر ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئے۔ ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ وہ 9اگست سے ایمس میں داخل تھے۔

Loading...

 

سنی دیول نے کہی ایسی بات

بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے ٹویٹ کرکے لکھا، 'اس ملک نے ایک مرتبہ پھر عظیم لیڈر کو کھو دیا۔ ہماری تعزیت ارون جیٹلی کے کنبے کے ساتھ ہے'۔

وہیں اداکار رتیش دیشمکھ نے لکھا، 'میں شری ارون جیٹلی جی کے انتقال کی خبر سے بری طرح دکھی ہوں۔

سنگر عدنان سمیع کا ٹویٹ

ان کے اہل خانہ اور اقارب کیلئے  میری تعزیت ہے۔

وہیں سنگر عدنان سمیع نے لکھا، 'ارون جیٹلی کے انتقال کی خبر سن کر کافی دکھی ہوں۔ وہ ایک بہترین انسان تھے۔ خدا ان کی روح کو سکون بخشے۔

انل کپور نے لکھی ایسی بات

اداکار انل کپور نےٹویٹ کرتے ہوئے لکھا میں ارون جیٹلی جی سے تقریبا 20 سال پہلے ملا تھا اور تب سے میں ان کا فین ہوں۔ ان کا انتقال ملک کیلئے بھاری نقصان ہے۔ ہم انہیں ہمیشہ یاد کریں گے۔ ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں'۔

اجے دیوگ کا ٹویٹ

اداکار اجے دیوگن نے لکھا، 'ارون جیٹلی جی کے انتقال سے میں بیحد دکھی ہوں۔ ہندستان کو لیکر ان کے ویژن کا میں بڑا فین ہوں۔ وہ ایسے لیڈر ہیں جن سے بات چیت کرنے کا شرف مجھے حاصل ہوا۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔ ارون جیٹلی کو بھگوان شانتی دے'۔

Loading...