اس اداکارہ کا بڑا انکشاف: اس آدمی نے مجھے ٹچ کرکے کہا کہ اب ہمیں ایک ساتھ ڈنر کرنا چاہئے: جانیں معاملہ

Oct 15, 2019 02:18 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 02:18 PM IST
اس اداکارہ کا بڑا انکشاف: اس آدمی نے مجھے ٹچ کرکے کہا کہ اب ہمیں ایک ساتھ ڈنر کرنا چاہئے: جانیں معاملہ

بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا ۔ فائل فوٹو ۔

بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا ایک مرتبہ پھر چرچا میں ہیں۔ رچا چڈا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیسے انہیں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا۔ رچا چڈھا نے بتایا کہ میں کئی بار لوگوں کے اشارے کو سمجھ نہیں پاتی تھی کیونکہ اس وقت میں جوان تھی اور سمجھ بھی تھوڑی کم تھی۔ رچا چڈھا نے آگے بتایا کہ یہ برتاؤ میرے ساتھ اداکارہ بننے کے بعد بھی ہوا۔

پنک ولا کے ساتھ انٹرویو میں رچا چڈھا نے کہا "کئی مرتبہ مجھے لوگوں کے اشارے سمجھ نہیں آئے، میں اس وقت جوانی کی عمر کو پہنچی ہی تھی ساتھ ہی تھوڑی سمجھ بھی کم تھی۔ ایک دن ایک آدمی میرے پاس آیا اور کہا کہ ہمیں ڈنر کرنا چاہئے۔ اس وقت بھی مجھے وہ کیا کہنا چاہتا ہے سمجھ نہیں آیا اور میں پہلے ہی ڈنر کر لیا ہے۔ ڈنر کے سارے مینو بتانے کے باوجود جب اس آدمی نے مجھے ٹچ (چھو) کر کہا کہ ہمیں ڈنر کرنا چاہئے تب مجھے سمجھ آیا'۔

اس کے علاوہ رچا چڈھا  نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ انہیوں ریتک روشن کی ماں بننے کا کردار آفر ہواتھا۔ اس پر وہ کافی ناراض ہوئی تھیں ساتھ ہی انہوں نے اس کاسٹنگ ڈائریکٹر کو دوبارہ کبھی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔

Loading...

Loading...