اداکارہ کا سنگین الزام: 15 سال کی تھی جب بڑے اسٹار نے میری اسکرٹ میں ہاتھ ڈال دیا تھا

ہیرس کا کہنا ہے ، "میرے خیال میں ہم سب کے پاس دماغ ہوتا ہے۔ اگر ہم اسے استعمال کریں تو کئی مرتبہ ایسے حالات سے باہر نکل سکتے ہیں۔"بقول ہیرس "مرد جانتے ہیں کہ وہ اس برتاؤ کے بعد بچیں گے نہیں۔ لیکن وہ ایسا کرنے سے پہلے کبھی نہیں سوچتے ہیں۔"

Oct 12, 2019 10:32 AM IST | Updated on: Oct 12, 2019 11:32 AM IST
اداکارہ کا سنگین الزام: 15 سال کی تھی جب بڑے اسٹار نے میری اسکرٹ میں ہاتھ ڈال دیا تھا

اداکارہ ناومی ہیرس

ممبئی: ہالی ووڈ کی کلٹ جاسوسی فلم سیریز جیمس بانڈ میں کردار نبھانے والی اداکارہ ناومی ہیرس نے ایک بڑے اسٹار پر سنگین الزام لگائے ہیں۔ کبھی آسکر کیلئے نامزد ہو چکی اس اداکارہ نے کہا کہ جب وہ تقریبا 15 سال کی تھیں تب یہ واقعہ ان کے ساتھ پیش آیا تھا۔ ناومی ہیرس نے کہا، 'میں ایک آڈیشن کیلئے گئی تھی۔ تبھی اس نے میری اسکرٹ میں ہاتھ ڈال دیا۔ میرے لئے سب سے زیادہ چونکانے والی بات یہ تھی کہ اس وقت کاسٹنگ ڈائریکٹر اور ایک مشہور ڈائریکٹر بھی وہاں موجود تھے، لیکن وہاں کسی نے ایک لفظ تک نہیں بولا۔ شاید وہ لوگ اس اسٹار کی بڑی شخصیت اور عہدے کے مد نظر آج تک منھ نہیں کھولے۔ سب سے دکھ کی بات یہ ہے کہ وہ اسٹار اب بھی انڈسٹری میں کافی رسوخ دار ہے'۔

اداکارہ کے مطابق ، فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کئی بار انہیں ایسی کوششیں کرنے والے  مردوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن کیمبرج میں جو تعلیم انہوں نے حاصل کی اس نے انہیں ہر بار اس سے بچنے میں مدد کی۔

ناومی ہیرس کا کہنا ہے ، "میرے خیال میں ہم سب کے پاس دماغ ہوتا ہے۔ اگر ہم اسے استعمال کریں تو کئی مرتبہ ایسے حالات سے  باہر نکل سکتے ہیں۔"بقول ہیرس "مرد جانتے ہیں کہ وہ اس  برتاؤ  کے بعد بچیں گے نہیں۔ لیکن وہ ایسا کرنے سے پہلے کبھی نہیں سوچتے ہیں۔"

قابل ذکر ہے کہ جیمز بانڈ سیریز کی  آنے والی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی'میں کام کر رہی  ہیں۔ فلم میں ان کا کردار مس مونی پینی کا ہے۔ وہ فلم بانڈگرل ہوںگی۔ اب ناومی کی عمر 43 سال ہے۔ وہ بانڈ سے پہلے  25 سے زیادہ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ صرف یہی نہیں  وہ 10 سے زیادہ ٹی وی شوز بھی کرچکی ہیں۔

Loading...

Loading...