اس اداکارہ نے سابق پورن اسٹار کے سامنے کیا انکشاف، 'میں ڈائریکٹرس کے ساتھ نہیں سوئی کیونکہ':دیکھیں ویڈیو

نرگس نے اس انٹرویو میں بتایا کہ ڈائریکٹروں نے ان سے جسمانی تعلقات بنانے کی بات کہی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

Dec 03, 2019 10:30 AM IST | Updated on: Dec 03, 2019 12:34 PM IST
اس اداکارہ نے سابق پورن اسٹار کے سامنے کیا انکشاف، 'میں ڈائریکٹرس کے ساتھ  نہیں سوئی کیونکہ':دیکھیں ویڈیو

ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم "راک اسٹار' سے بالی ووڈ میں اپنی شروعات کرنے والی اداکارہ  نرگس فاخری نے ایک سابق پورن اسٹار کے ساتھ بات چیت میں بالی ووڈ کے اپنے تجربات پر کئی انکشافات کئے ہیں۔ نرگس نے اس انٹرویو میں بتایا کہ ڈائریکٹروں نے ان سے جسمانی تعلقات بنانے کی بات کہی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ایسا نہ کرنےکی وجہ سے نرگس کے ہاتھوں سے کئی بڑے پروجیکٹس بھی نکل گئے۔ ایگزامن  نام کا یہ انٹرنیشنل پوڈکاسٹ پورن اسٹار رہ چکیں برٹنی دے لا مورا چلاتی ہیں۔

اپنے اس انٹرویو میں برٹنی نے نرگس سے کہا، "میری زندگی میں میں نے کوئی حدیں نہیں باندھی تھیں۔ میں جانتی تھی کہ مجھے کیا چاہئے اور اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہے اور اسی وجہ سے میں پورن انڈسٹری میں پہنچ گئی۔ لیکن ایسی کیا حدیں ہیں جو آپ نے اپنے لئے باندھی کہ آپ اپنے اخلاقی اقدار سے نہ بھٹکیں'۔ اس سوال کے جواب پر نرگس نے کہا، "شاید یہ مجھے میری ماں سے ملے ہیں لیکن انہوں نے صحیح طریقے سے  نہیں کیا۔ بلکہ انہوں نے آدمیوں، سیکس اور رشتوں کو لیکر مجھے کافی ڈرا دیا تھا۔ شاید کچھ حد تک میرے اخلاقی اقدار مجھے ان سے ملے"۔

نرگس نے آگے کہا، "میں ان انسانوں میں سے ہوں جو لوگوں کی غلطیوں سے بھی سیکھتی ہوں تو اگر آپ کوئی غلطی کر رہے ہیں تو وہ غلطی میں دوبارہ نہیں کروں گی۔ ساتھ ہی میں ہمیشہ سے جانتی تھی کہ میں کسی چیز کی بھوکی ہوں۔ مجھے فیم (شہرت) کی بھوک نہیں تھی۔ اس لئے میں نے کچھ چیزیں کبھی نہیں کی جیسی نیوڈ فوٹو شوٹ کرنا یا کسی ڈائریکٹر کے ساتھ سونا۔ حالانکہ اس کے مدنظر میرے ہاتھ سے کئی پروجیکٹس بھی گئے ۔ میں اس سے تھوڑی پریشان بھی ہوگئی تھی کہ میں اگر اپنے اقدار کے ساتھ اچھا کام کرنا چاہتی ہوں تو کیوں نہیں کرسکتی۔ لیکن میں سمجھ گئی کہ بھلے ہی اس راستے سے نہیں لیکن اگر آپ اچھے ہیں تو کسی اور راستے سے آپ کو کامیابی مل ہی جاتی ہے۔

Loading...

 

Loading...