اس اداکارہ کا انٹیمیسی اور سیکس پر بیحد بولڈ بیان، بولیں۔ سیکس صرف ایک کام نہیں بلکہ۔۔۔۔

وہیں اس انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں الیانا نے سیکس اور انٹیمیسی جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکس کا 'لو'(محبت) سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ حالانکہ سیکس میں بھی کچھ جذبات ہونے چاہئیں۔

Oct 22, 2019 01:23 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 01:56 PM IST
اس اداکارہ کا انٹیمیسی اور سیکس پر بیحد بولڈ بیان، بولیں۔ سیکس صرف ایک کام نہیں بلکہ۔۔۔۔

بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں اپنے ٹیلنٹ اور خوبصورتی سے ہی نہیں بلکہ اپنی بیباکی اور بولڈ انداز کیلئے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں الیانا ڈی کروز۔ وہ اپنے انٹرویو میں کھل کر باتیں کرتی ہیں۔ وہ اپنی نجی زندگی کو لیکر بھی کبھی میڈیا سے باتیں چھپاتی نظر نہیں آئی ہیں۔ وہیں حال ہی میں اداکارہ الیانا ڈی کروز نے کچھ ایسا بول دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔ الیانا نے اپنے تازہ انٹرویو میں سیکس اور انٹیمیسی پر سب سے بولڈ بیان دے دیا ہے۔ جس کے بعد سے ان کا یہ بیان زبردست سرخیوں میں ہے۔

<br دراصل الیانا ڈی کروز حال ہی میں شبانی دانڈٰکر کے شو لو لائیف لو میں پہنچی تھیں۔ اس شوپر الیانا ڈی کروز نے اپنے بارے میں کھل کر باتیں کی تھیں۔ اپنی پروفیشنل زندگی سے لیکر نجی زندگی تک۔ انہوں نے کئی باتیں شیئر کیں۔ الیانا ڈی کروز نے بتایا کہ وہ اتفاقاً اداکارہ بن گئیں۔ اس فیلڈ میں ان کے آنے کا کوئی ان کا خاص پلان نہیں تھا۔ اداکارہ الیانا نے مزید بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہیں ہوتیں تو ایک کامیاب گلوکارہ ہوتیں۔

وہیں اس انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں الیانا نے سیکس اور انٹیمیسی جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکس کا 'لو'(محبت)   سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ حالانکہ سیکس میں بھی کچھ جذبات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا، 'جب آپ پیار میں ہوتے ہیں تو سیکس اور بھی شاندار ہوجاتا ہے کیونکہ سیکس صرف ایک عمل نہیں بلکہ دو روحوں کا ملن' ہے۔

Loading...

Loading...