ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اسٹیج پرارجن کپور کی تصویر دیکھ کر شرما گئیں ملائکہ اروڑہ، کہہ ڈالی ایسی بات

ملائکہ سے یہ سوال حال ہی میں منعقد ایک بڑے ایوارڈ فنکشن کے دوران اسٹیج پر سب کے سامنے پوچھا گیا جسے سن کر ملائکہ پہلے تو شرما گئیں لیکن پھر مزاحیہ انداز میں جواب بھی دیا۔

  • Share this:
اسٹیج پرارجن کپور کی تصویر دیکھ کر شرما گئیں ملائکہ اروڑہ، کہہ ڈالی ایسی بات
ملائکہ سے یہ سوال حال ہی میں منعقد ایک بڑے ایوارڈ فنکشن کے دوران اسٹیج پر سب کے سامنے پوچھا گیا جسے سن کر ملائکہ پہلے تو شرما گئیں لیکن پھر مزاحیہ انداز میں جواب بھی دیا۔

ممبئی: ملائکہ اروڑہ آئے دن کبھی اپنے بولڈ فوٹو شوٹ تو کبھی اپنے رلیشن شپ کو لیکر چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ملائکہ ارجن کپور سے جڑے ایک سوال کا دلچسپ جواب دیکر زبردست سرخیوں میں آگئی ہیں۔ ملائکہ سے یہ سوال حال ہی میں منعقد  ایک بڑے ایوارڈ فنکشن کے دوران اسٹیج پر سب کے سامنے پوچھا گیا جسے سن کر ملائکہ پہلے تو شرما گئیں لیکن پھر مزاحیہ انداز میں جواب بھی دیا۔ ملائکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ارجن کپور کو لیکر کھل کر باتیں کرتی نظر آئی ہیں لیکن اس مرتبہ وہ مسکراتی نظر آئیں۔


دراصل موقع تھا حال ہی میں منعقد ہوئے فلم فیئر ایوارڈ فنکشن کا۔ اس دوران ملائکہ کو "دیو  آف دا ایئر" کےایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ ملنے کے بعد ملائکہ اسٹیج پر ہی تھیں کہ ہوسٹ صوفی چودھری نے ملائکہ سے سوال پوچھ ڈالا۔ انہوں نے کہا ملائکہ کے ٹچ سے کیسے کوئی بھی ڈیوا بن جاتا ہے اور اسی دوران اسٹیج پر بیک گراؤنڈ میں ارجن کپور کی تصویر آنے لگی۔ یہ دیکھ کر ملائکہ بری طرح شرما گئیں۔ ملائکہ نے شرماتے ہوئے کہا کہ اب میں اس پر ہنسوں یا جواب دوں۔


اس کے بعد ملائکہ بولیں کہ'  وہ  مجھ  سے  بڑے  ڈیوا  ہیں'  ان  کی  اس  بات  کو سن کر سبھی ہنس پڑے۔ بتادیں کہ اس ایوینٹ کے دوران ملائکہ کافی گلیمرس انداز میں نظر آئیں۔ انہوں نے مرر گاؤن پہنا تھا جو پورے ایوینٹ کے دوران چمک رہا تھا۔ اس کے چلتے ملائکہ سب سے الگ نظر آرہی تھیں۔

First published: Dec 05, 2019 11:12 AM IST