پرینکا چوپڑا نے شوہر نک جونس کو لیکر کیا بڑا انکشاف، بولیں آدھی رات کو اٹھ اٹھ کرکرتی ہوں یہ۔۔۔

اب شوہر نک کی اسی بیماری کے ڈر سے پرینکا چوپڑا کی نیند اڑی رہتی ہے۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ ۔جب ہماری شادی ہوئی تھی تو شروعات میں مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا اور میں سمجھ نہیں پارہی تھی لیکن نک  اسے لیکر بہت مطمئن رہتے ہیں۔

Oct 12, 2019 12:55 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 02:41 PM IST
پرینکا چوپڑا نے شوہر نک جونس کو لیکر کیا بڑا انکشاف، بولیں آدھی رات کو اٹھ اٹھ کرکرتی ہوں یہ۔۔۔

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ کا سفر طے کرنے والی دیسی گرل یعنی پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی 11 اکتوبر کو ریلیز ہو چکی  فلم دا اسکائی از پنک کو لیکر زبردست سرخیوں میں ہیں۔ یہ وہی فلم ہے جس سے وہ شادی کے بعد بالی ووڈ میں کم بیک کر رہی ہیں۔ ان کی شادی گزشتہ سال ہی ہوئی ہے۔ پرینکا اکثر ہی شوہر نک جونس  کے ساتھ  اپنی رومانٹک تصویر کو لیکر چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ وہیں حال ہی میں نک جونس کو لیکر ایک چونکانے والی خبرآئی تھی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک وقت نک جونس کی حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ ان کے کوما میں جانے کی نوبت آگئی تھی۔

اب شوہر نک کی اسی بیماری کے ڈر سے پرینکا چوپڑا کی نیند اڑی رہتی ہے۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ ۔جب ہماری شادی ہوئی تھی تو شروعات میں مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا اور میں سمجھ نہیں پارہی تھی لیکن نک  اسے لیکر بہت مطمئن رہتے ہیں۔ انہیں نیند میں بھی معلوم رہتا ہے کہ اب ان کا شوگر لیول نیچے گر رہا ہے'۔

Loading...

View this post on Instagram

Thank you to the incredible women of @theviewabc for having me on to discuss a film that is extremely special to me and very close to my heart. In theaters near you around the world, including the US and Canada, October 11 💗 @whoopigoldberg @joyvbehar @huntsmanabby @meghanmccain @rsvpmovies @roykapurfilms @purplepebblepictures

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

اس کاانکشاف خود نک جونس نے کیا تھا۔ حال ہی میں نک نے گار کیوناڈو میگزین کو دئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ 'میں کوما کے کافی قریب تھا' نک نے کہا کہ  میں کافی چھوٹا تھا تب مجھے شوگر کے ہونے کا معلوم چلا۔ میرے والدین نے دیکھا کہ میرا وزن تیزی سے کم ہورہا ہے۔ ہر وقت صرف سوڈا پینے کا من کرتا رہتا ہے۔ ایسے میں مجھے اسپتال میں لے جایا گیا۔ تب جاکر پتہ چلا کہ میرا بلڈ شوگر لیول کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے کیونکہ مجھے ٹائپ1 شوگر کی پریشانی ہو چکی ہے'۔

اسی دوران اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کہا "طویل وقت سے میں کئی مرتبہ رات کو اٹھ۔اٹھ کر چیک کرتی ہوں کہ وہ ٹھیک ہیں"َ انہوں نے کہا نک اپنی اس بیماری سے بہت چھوٹی عمر سے جوجھ رہے ہیں۔ اس لئے وہ اپنے ڈسیپلن کو لیکر اسٹرکٹ رہتے ہیں۔ انہیں یہ اچھے سے پتہ رہتا ہے کہ انہیں کب کیا کرنا ہے اور کب کیانہیں کرنا ہے۔

ساتھ ہی پرینکا نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نک کبھی خود پر اس بیماری کو حاوی نہیں ہونے دیتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں ہر وہ چیز کرتے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ نک کا زندگی کو لیکر یہ پازیٹو اپروچ دیسی گرل کو امپریس کرتا ہے۔

نک نے خود  بتایا کہ '13 سال کی عمر میں مجھے یہ بیماری ہے، یہ جان کر میرے والدین کو دھکا لگا۔ اگر میں اس وقت اسپتال نہیں گیا ہوتا تو نہ جانے کیا ہوجاتا۔ میں اپنے والدین سے پوچھتا رہا کہ کیا میں ٹھیک ہو جاؤں گا؟ کیونکہ میں اس بات کو لیکر کافی ڈرا ہوا تھا'۔ نک نے کہا اس کے بعد میں اپنی لائف اسٹائل پر زیادہ دھیان دینے لگا۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ محنتی ہیں اور صحت مند لائف اسٹائل اپنا رہے ہیں تو کسی بھی پریشانی پر آسانی سے قابو پایا جاسکتا ہے'۔

نک جونس کے اس انکشاف کے بعد چاروں طرف بس اسی کی چرچا ہو رہی ہے۔ بتادیں کہ پرینکا چوپڑا بھی سانس سے جڑی پریشانی دمہ سے جوجھ رہی ہیں۔ ایک وقت پر پرینکا کی یہ بیماری کافی سنگین ہوگئی تھی، لیکن صحت مند لائف اسٹائل سے انہوں نے بھی اس پر قابو پا لیا ہے۔ وہ کئی موقعوں پر اپنی اس پریشانی کے بارے میں کھل کر بات کرچکی ہیں۔ وہ لوگوں کو اس کے بارے میں بیدار کرتی بھی نظر آئی ہیں۔

Loading...