نک جونس کے یوم پیدائش پر پرینکا چوپڑا نے شیئر کیا رومانٹک ویڈیو، لکھا یوم پیدائش مبارک ہو جان

پرینکا کی پوسٹ پر نک جونس نے کمینٹ میں تین دل بنائے۔ اس پوسٹ پر صرف نک نے ہی نہیں تمام لوگوں نے اپنا پیار برسایا۔

Sep 17, 2019 03:18 PM IST | Updated on: Sep 17, 2019 03:18 PM IST
نک جونس کے یوم پیدائش پر پرینکا چوپڑا نے شیئر کیا رومانٹک ویڈیو، لکھا یوم پیدائش مبارک ہو جان

پرینکا چوپڑا اور نک جونس

پرینکا چوپڑا اور نک جونس ایک دوسرے کیلئے اپنا پیار کھلے عام ظاہر کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتے۔ کبھی نک دیسی گرل کیلئے رومانٹک پوسٹ ڈالتے ہیں تو کبھی پرینکا نک کی تصویر پر ایسا کمینٹ کرتی ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر چھا جاتا ہے۔ اس مرتبہ پرینکا نے نک کے یوم پیدائش یعنی کہ 16 ستمبر کو ایک بیحد رومانٹک پوسٹ کیا۔

پرینکا نے ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں نک اور پرینکا کے کئی ایسے موومنٹس دیکھنے کو ملے جو اب تک سوشل میڈیا میں نہیں آئے تھے۔ کہیں نہ کہیں نک گٹار لیکر گاتے نظر آئے تو کہیں کچن میں نوڈل بناتے نظر آئے۔ ویڈیو میں دونوں کی کیمسٹری صاف نظر آتی ہے۔ اس خوبصورت ویڈیو کے ساتھ پرینکا نے ایک خاص پیغام لکھا اور ساتھ میں ہیپی برتھ ڈے جان آئی لو یو لکھا۔

Loading...

View this post on Instagram

The light of my life. Everyday with you is better than the last. You deserve all the happiness in the world. Thank you for being the most generous loving man I have ever met. Thank you for being mine. Happy birthday Jaan. I love you @nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on Sep 16, 2019 at 11:41am PDT

پرینکا کی پوسٹ پر نک جونس نے کمینٹ میں تین دل بنائے۔ اس پوسٹ پر صرف نک نے ہی نہیں تمام لوگوں نے اپنا پیار برسایا۔

 

Loading...