راکھی کے لئے مصیبت بنی ٹرانسپیرینٹ ڈریس، روتے ہوئے بولیں۔ میرے شوہر مجھے نہیں سمجھتے

راکھی کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ٹرانسپیرینٹ ڈریس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھدی۔بھدی باتیں سنائی جارہی ہیں۔ اس بات سے وہ بیحد دکھی ہیں۔ راکھی نے کھلے عام یہ کہہ ڈالا کہ وہ اس سے بری طرح مایوس ہیں کہ ان کے شوہر انہیں نہیں سمجھتے ہیں۔

Sep 07, 2019 08:08 AM IST | Updated on: Sep 07, 2019 08:08 AM IST
راکھی کے لئے مصیبت بنی ٹرانسپیرینٹ ڈریس، روتے ہوئے بولیں۔ میرے شوہر مجھے نہیں سمجھتے

راکھی ساونت کا ویڈیو ہوا وائرل

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین کے نام سے مشہور راکھی ساونت آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ گزرے دنوں ان کی ایک سیکریٹ شادی کی خبروں نے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ اس کے بعد راکھی کا ایک گانا ریلیز ہوا۔ وہیں اب راکھی ساونت نے لائم لائٹ بٹورنے کا ایک اور طریقہ کھوج نکالا۔

راکھی کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ٹرانسپیرینٹ ڈریس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھدی۔بھدی باتیں سنائی جارہی ہیں۔ اس بات سے وہ بیحد دکھی ہیں۔ راکھی نے کھلے عام یہ کہہ ڈالا کہ وہ اس سے بری طرح مایوس ہیں کہ ان کے شوہر انہیں نہیں سمجھتے ہیں۔روتے روتے راکھی اس ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ ڈریس اتنی رویلنگ ہے۔ مجھے ڈیزائنر نے دیا اور میں پہن کر آگئی۔ لوگ میرے بارے میں بھدی۔بھدی باتیں کہہ رہے ہیں لیکن میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ لوگ مجھے کیوں بلیم کر رہے ہیں'۔ راکھی نے روتے ہوئے آگے کہا کہ مجھے لوگوں کی پرواہ نہیں ہے لیکن میری زندگی میں جو شخص ہے میرا شوہر ہی مجھے نہیں سمجھ رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی ختم ہوگئی ہے'۔

Loading...

دراصل حال ہی میں راکھی کا گانا چھپن چھری لانچ ہوا ہے۔ اس گانے کے لانچ ایوینٹ پر راکھی نے ایک گولڈن رنگ کا شمری گاؤن پہنا تھا۔ یہ گاؤن ٹرانسپیرینٹ تھا۔ اسپاٹ بوائے میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق ایوینٹ میں راکھی نے چھپن چھری پر ڈانس بھی کیا۔ اس ایوینٹ کا ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو لوگ انہیں ٹرول کرنے لگے۔ ٹرول ہونے کے بعد راکھی نے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں راکھی روتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

Loading...