
پھوٹ۔پھوٹ کر روئیں راکھی ساونت
بالی ووڈ کی ڈرامہ باز آئٹم گرل اور اداکارہ راکھی ساونت کا ڈرامہ ان دنوں رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ راکھی ساونت نے ایک بار پھر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رونے۔دھونے کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں وہ اپنے شوہر پر اندیکھی کرنے کا الزا م لگا رہی ہیں۔ روتے ہوئے ویڈیو میں راکھی ساونت کہہ رہی ہیں، 'آپ جو بولو گے میں کروں گی، جو بولوگے سنوں گی، لیکن ہمیں اگنور مت کرو یار، مت کرو، میں نہیں رہ سکتی، آپ کو میرے اوپر ذرا سا بھی ترس نہیں آتا ہے نا؟ میں بہت پیار کرتی ہوں آپ کو'۔
اتنا ہی نہیں راکھی ساونت نے اسی سیریز میں شیئر کئے گے ویڈیو میں بیحد مشہور گانے زندگی امتحان لیتی ہے پر ایکٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔