حمل کے بعد اس اداکارہ نے کروایا ایسا فوٹو شوٹ، ویڈیو وائرل

سروین نے 20 اپریل 2019 کو ایک بیٹی کو جنم دیا۔ اس کے بعد وہ بیٹی کی دیکھ ریکھ میں مصروف تھیں۔ ساتھ ہی اپنی فٹنیس پر کام کر رہی تھیں۔

Jul 23, 2019 07:49 AM IST | Updated on: Jul 23, 2019 10:21 AM IST
حمل کے بعد اس اداکارہ نے کروایا ایسا فوٹو شوٹ، ویڈیو وائرل

اداکارہ سروین چاولہ

سیکریڈ گیمس کا دوسرا سیزن جلد شروع ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے اس کے کردار انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ فی الحال سروین چاولہ کے ایک زبردست فوٹو شوٹ کا ویڈیو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ 70 کی دہائی کے ریٹرو لک میں سروین بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ وہ زیادہ اٹینشن اس لئے پارہی ہیں کیونکہ وہ حمل کے بعد واپسی کررہی ہیں۔ ان کا لک دیکھ کر آپ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ واپسی چرچا میں کیوں ہے۔

سروین نے 20 اپریل 2019 کو ایک بیٹی کو جنم دیا۔ اس کے بعد وہ بیٹی کی دیکھ  ریکھ میں مصروف تھیں۔ ساتھ ہی اپنی فٹنیس پر کام کر رہی تھیں۔ اب تین مہینے بعد وہ بردے پر لوٹنے کوتیار ہیں۔ سروین سیکریڈ گیمس کے پہلے سیزن میں جوجو کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ وہ ایک چھوٹا سا کردار تھا۔ دوسرے پارٹ میں انکشاف ہوگا کہ جوجو کے کردار کا گائے تونڈو کی زندگی پر کیا اثر تھا۔

اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سروین کا کہنا تھا، جوجو ایک ایسی لڑکی ہے جو گائے توںڈوسے نہیں ڈرتی۔ وہ کمال کی ہے اور دوسرے سیزن میں آپ کو جاننے کو ملے گا کہ آخر وہ ایسی کیوں ہے۔ اس کا گائے تونڈو کی زندگی پر ہر طرح سے گہرا اثر ہے۔

Loading...

بتادیں کہ سیکریڈ گیمس سیزن 2 کی شروعات 15 اگست سے ہوگی۔ اس تاریخ سے آپ اس سیریز کے سبھی ایپیسوڈ نٹفلکس پر دیکھ پائیں گے۔

Loading...