ہیلن اور سلیم خان کی شادی کے خلاف تھا سلمان کا کنبہ، ایسے بڑھا سوتیلی ماں سے رشتہ

ہیلن اور سلیم خان کی یہ لو۔اسٹوری اتنی آسان نہیں تھی جتنی آج اس کنبے کی تصویریں دیکھنے سے لگتی ہیں۔

Nov 21, 2019 12:29 PM IST | Updated on: Nov 21, 2019 02:38 PM IST
ہیلن اور سلیم خان کی شادی کے خلاف تھا سلمان کا کنبہ، ایسے بڑھا سوتیلی ماں سے رشتہ

ممبئی: ایک ایسا دور جب بالی ووڈ کا مطلب صرف دمدار ہیرو اور طاقتور ولن ہی ہوتا تھا اس دور میں انٹری ہوئی ہیلن کی۔ ایک ایسی ڈانسر جس نے خود کو 50 دہائی کی فلموں کا ضروری حصہ بنا لیا۔ آج ہیلن اپنا 81 واں یوم پیدائش منارہی ہیں۔ برما سے پہلے کولکاتہ اور پھر ممبئی پہنچی ہیلن کی زندگی میں کئی اتار۔چڑھاؤ آئے۔ ہیلن نے پہلی شادی خود سے 27 سال بڑے ڈائریکٹر این پی اروڑہ سے کی لیکن اپنے 35ویں یوم پیدائش پر انہوں نے یہ رشتہ توڑ دیا۔ اس کے بعد ان کی زندگی نے ایک نیا موڑ لیا اور انہیں رائٹر سلیم خان سے پیار ہوگیا۔ ہیلن اور سلیم خان کی یہ لو۔اسٹوری اتنی آسان نہیں تھی جتنی آج اس کنبے کی تصویریں دیکھنے سے لگتی ہیں۔

helen, salman khan

سلیم خان کی دونوں بیویوں اور بچے اکثر ساتھ میں ہنستے۔مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کئی مواقع پرسلمان خان اپنی سوتیلی ماں ہیلن کا ہاتھ پکڑے بھی نظر آتے ہیں لیکن  میڈیا رپورٹس کی مانیں تو جب سلیم خان اور ہیلن کے رشتے کو منظوری دینی تھی تب سلیم خان کے بچے اس رشتے کیلئے تیار نہیں تھے۔ سلمان خان ، ارباز خان، سہیل خان اور الویرہ، سلیم خان اور سلمہ خان کے بچے ہیں۔ سلمہ خان کا اصلی نام سشیلا ہے اور 1964  میں سلیم خان سے شادی کرنے کے بعد سشیلا چرک نے اپنا نام سلمہ خان رکھ لیا۔ 1975  کے بعد سلیم خان کی زندگی میں ہیلن کی انٹری ہو چکی تھی۔

helen, salman khan

Loading...

یوں تو سلیم خان شادی سے پہلے سے ہیلن کو جانتے تھے لیکن سلمہ خان سے شادی کے بعد وہ اپنے کام میں لگ گئے اور سلمی اپنے بچوں میں مصروف ہوگئیں۔ وہیں سلیم دھیرے۔دھیرے ہیلن کے قریب آگئے۔ جب کنبے کے سامنے ان دونوں کے شرتے کی بات آئی تھی تو سلمہ اس کیلئے تیار نہیں تھیں۔ ان کے چاروں بچے یعنی سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور الویرہ بھی ماں کے ساتھ ہی تھے۔ حالانکہ وقت کے ساتھ ہیلن کو اس فیملی نےاپنا لیا اور آج سلمان خان اپنی دونوں ماؤں کو خوب پیار کرتے ہیں۔

Loading...