رومانس کنگ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر فینس سے کہی یہ بات، لوگ لگے ہنسنے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی گزشتہ کچھ فلموں کی ناکامیابی کے بعد ان کے فینس مایوس ہیں لیکن اداکار نے منگل کو کہا کہ وہ اگلی فلم پر کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایک ہٹ فلم ثابت ہوگی۔

Oct 09, 2019 12:49 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 12:49 PM IST
رومانس کنگ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر فینس سے کہی یہ بات، لوگ لگے ہنسنے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی گزشتہ کچھ فلموں کی ناکامیابی کے بعد ان کے فینس مایوس ہیں لیکن اداکار نے منگل کو کہا کہ وہ اگلی فلم پر کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایک ہٹ فلم ثابت ہوگی۔ گزشتہ سال فلم زیرو کی ناکامیابی کے بعد 53 سال کے بالی ووڈ اداکار نے ابھی تک اپنی اگلی فلم کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔

ٹویٹر پر مداحوں سے بات چیت میں شاہ رخ خان نے نے بتایا کہ وہ کچھ اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ان کی اگلی فلم کب آئے گی۔ اس سوال پر شاہ رخ خان نے کہا کہ جب انہیں صحیح کہانی ملے گی؟ اس سوال پر اپنے جانے مانے حاضر جوابی انداز میں شاہ رخ خان نے کہا 'شاید ہٹ فلم'۔

ایکشن فلم دھوم کے اگلے حصے میں کام کرنے کی افواہوں پر اداکار نے بڑے مزیدار طریقے سے جواب دیا کہ سنا تو میں بھی ہے، تمہیں کچھ اور خبر ملے تو بتانا'. شاہ رخ خان نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی اپنی کتاب پوری کریں گے جو وہ کئی سالوں سے لکھ رہے ہیں۔

Loading...