ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں رومانس کنگ شاہ رخ خان

بالی وڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ نے ان دنوں فلموں سے بریک لے رکھا ہے۔ ان کی پچھلی کچھ فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکیں ایسی حالت میں وہ مختلف کہانیوں پرغور وخوض کررہے ہیں۔

Aug 13, 2019 07:19 PM IST | Updated on: Aug 13, 2019 07:19 PM IST
ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں رومانس کنگ شاہ رخ خان

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان: فائل فوٹو

بالی وڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ نے ان دنوں فلموں سے بریک لے رکھا ہے۔ ان کی پچھلی کچھ فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکیں ایسی حالت میں وہ مختلف کہانیوں پرغور وخوض کررہے ہیں۔ شاہ رخ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ وہی غلطیاں دوہرا رہے ہیں جو انہوں نے گزشتہ برسوں میں کی ہیں اور وہ انہیں نہ کچھ مختلف سکھائیں گی اور نہ ہی ان کا نظریہ بدلے گا۔

شاہ رخ نے کہا کہ ابھی ان کے پاس کوئی فلم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک فلم کر رہے تھے لیکن کچھ وجوہات سے وہ پلان کامیاب نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے شائقین کو یقین دلایا کہ وہ کئی اسکرپٹس کو نہ صرف ایکٹ کرنے کے لئے سن رہے ہیں بلکہ انہیں پروڈیوس بھی کر سکتے ہیں۔ ان کی صرف ایک ہی شرط ہے کہ فلم میں ایکشن اور فن ہو۔ اگر وہ محسوس کر سکیں کہ چیزوں کو درست کرنے کیلئے انہیں حقیقت میں کیا کرنا چاہئے تو انہیں لگتا ہے کہ یہ تھکانے والا ہوگا۔

شاہ رخ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے زیادہ امن پسندانسان ہیں اور ان کی توانائی سے کوئی ناخوش نہیں ہو گا بلکہ اس سے لوگ خوش ہوں گے۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com