اپنے ممی۔پاپا کی فوٹو نہیں دیکھتیں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی، جانیں کیا ہے وجہ؟

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ۔ ایک وقت تھا جب وہ ٹاپ کی پورن اسٹار تھیں پھر جب وہ بالی ووڈ میں قدم جما رہی تھیں تو انہیں زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Sep 24, 2019 09:17 AM IST | Updated on: Sep 24, 2019 09:17 AM IST
اپنے ممی۔پاپا کی فوٹو نہیں دیکھتیں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی، جانیں کیا ہے وجہ؟

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ۔ ایک وقت تھا جب وہ ٹاپ کی پورن اسٹار تھیں پھر جب وہ بالی ووڈ میں قدم جما رہی تھیں تو انہیں زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیکن ان کی محنت جاری رہی اور آخر میں انہوں نے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا ہی لی ۔

سنی لیونی کی پوری کہانی ایک ویب سیریز کرنجیت کور : دی انٹولڈ اسٹوری کے ذریعہ سب کے سامنے آئی ہے ۔ یہ ویب سیریزکرنا بھی سنی لیونی کیلئے کچھ آسان نہیں تھا ، لیکن سنی نے یہ بڑا فیصلہ لے لیا کیونکہ بایوپک کی اسکرپٹ میں صرف سنی کے ایڈلٹ کیریئر کا ہی ذکر نہیں تھا، بلکہ ان کی زندگی سے وابستہ کئی دیگر چیزیں بھی تھیں ۔

Sunny leone 2

Loading...

سنی لیونی کہتی ہیں کہ عام طور پر آپ کسی کا نظریہ تبدیل نہیں کرسکتے ہیں ۔ اس ویب سیریز کولے کر میں نہیں سوچتی تھی کہ اس کے بعد میرے تئیں لوگوں کا نظریہ بدل جائے گا ۔ یہ آئیڈیا مجھے اس لئے پسند آیا کیونکہ اس کی اسکرپٹ میں گہرائی تھی ۔ اس میں صرف میرے ایڈلٹ کیریئر کا ہی ذکر نہیں تھا ۔

سنی نے بتایا کہ  ویب سیریز کی شوٹنگ جذباتی طور پر کافی مشکلات سے بھری تھی ۔ ایسا اس لئے کیونکہ وہ ذاتی زندگی کی کچھ تلخ یادوں کو دوبارہ جی رہی تھیں ۔ سنی نے کہا کہ وہ دل توڑنے والا لمحہ تھا جب میں اپنی زندگی کے وہ لمحات الگ الگ کرداروں کے ساتھ نبھا رہی تھی ۔ سنی لیونی  نے مزید بتایا کہ ویسے میں ممی پاپا کی تصویریں نہیں دیکھتی کیونکہ تصویریں دیکھ کر میں انہیں یاد کرنے لگتی ہوں ۔ لیکن سیٹ پر سبھی اصل تصویریں تھیں ۔ کافی مشکل ہوتا ہے جب آپ وہ باتیں دوبارہ سنتے ہیں جو کبھی آپ کے والدین نے کہی تھیں ۔ لیکن میں چاہتی تھی کہ ویب سیریز میں سچ دکھایا جائے۔

 

Loading...