بالی ووڈ اداکارہ کا سنگین الزام، ڈائریکٹر میری کلیویج دیکھنا چاہتا تھا

سروین نے تین مرتبہ ساؤتھ انڈسٹری میں اور دو بار بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی گندی حرکت کا سامنا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر ان کی کلیویج دیکھنا چاہتا تھا۔

Sep 24, 2019 01:46 PM IST | Updated on: Sep 24, 2019 01:47 PM IST
بالی ووڈ اداکارہ کا سنگین الزام، ڈائریکٹر میری کلیویج دیکھنا چاہتا تھا

سروین چاولہ

سروین چاولہ چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ رہی ہیں۔ اب بالی ووڈ اور ویب پلیٹ فارم پر بھی انٹری کرچکیں سروین چاولہ نے حال ہی میں انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ کا ایک معاملہ بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مقام تک پہنچنے کیلئے ان کے راستے میں کتنی مصیبتیں آئیں۔ 56 کلو وزن ہونے کے باوجود انہیں اوور ویٹ کہا گیا لیکن یہ کہانی اتنی ہی نہیں تھی۔ انہیں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ وہ بھی ایک دو نہیں بلکہ پانچ مرتبہ انہیں اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

سروین نے تین مرتبہ ساؤتھ انڈسٹری میں اور دو بار بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی گندی حرکت کا سامنا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ڈائریکٹر ان کی کلیویج دیکھنا چاہتا تھا۔ تو وہیں دوسرا ڈائریکٹر جانگھ  دیکھنا چاہتا تھا۔ سروین نے بتایا کہ انہیں اوور ویٹ ہونے کے طعنے بھی ملتے تھے جبکہ وزن 56 کلو تھا۔

Loading...

صرف اتنا ہی نہیں، اپنے مشہور ہونے کی وجہ سے ایک مرتبہ تو انہیں ٹی وی میں کام ملنا مشکل ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ مجھے میرے مقبول چہرے کیلئے کہا گیا کہ آپ ٹی وی کیلئے اوور ایکسپوزڈ ہیں۔ کچھ وقت کیلئے میں اپنا تجربہ چھپانے لگی۔ لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں اپنا تجربہ کیوں چھپا رہی ہوں۔ کیا یہ ان کے کیلئے آسان نہیں ہوا کہ میں اپنا تجربہ کیوں چھپا رہی ہوں۔ کیا یہ ان کیلئے آسان نہیں ہوگا کہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ کام کریں جسے یہ کام پہلے سے آتا ہے۔ جو جانتا ہے کہ اپنی لائنس کس طرح پرفارم کرنی ہے۔

 

Loading...