رات بھر رویا کرتی تھیں اس اداکار کی بیوی، کیا چونکانے والا انکشاف: جانیں یہاں

طاہرہ نے بتایا کہ مینٹل ہیلتھ پر بات کرنا کتنا ضروری ہے۔ طاہرہ نے اس دوران اپنے تجربات بھی شیئر کئے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ سال پہلے وہ کس درد سے گزر رہی تھیں۔

Sep 26, 2019 03:18 PM IST | Updated on: Sep 26, 2019 03:19 PM IST
رات بھر رویا کرتی تھیں اس اداکار کی بیوی، کیا چونکانے والا انکشاف: جانیں یہاں

ایوشمان کھرانہ اور طاہرہ کشیپ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کی بیوی اور بالی ووڈ کی مشہور ومعروف فلم ساز طاہرہ کشیپ نے کچھ وقت پہلے کینسر سے جنگ جیت کر سرخیاں بٹوری تھیں۔ وہیں اب حال ہی میں طاہرہ نے مینٹل ہیلتھ کو لیکر بات کی ہے۔ طاہرہ نے بتایا کہ مینٹل ہیلتھ پر بات کرنا کتنا ضروری ہے۔ طاہرہ نے اس دوران اپنے تجربات بھی شیئر کئے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ سال پہلے وہ کس درد سے گزر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رات۔رات بھر روتی رہتی تھیں۔ انہوں نے خود کو اکیلے سنبھالنا بھی سیکھا ہے۔

مڈ ڈے سے خاص بات چیت میں انہوں نے کہا "میں نے اپنے جسم، روح اور دماغ کو ایک نہیں سمجھا۔ میں نے ہمیشہ فزیکل ہیلتھ پر دھیان دیا۔ مینٹل تو کچھ ہوتا ہی نہیں ہے۔ تو میں نے خوب ایکسرسائز کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ کینسر بھی میرے اندر پل رہی نگیٹوٹی کی وجہ سے ہوا۔ اگر میں ڈاکٹر کے پاس گئی ہوتی تو ڈاکٹر مجھے ڈپریسڈ قرار دیتے۔ لیکن اس کی جگہ میں نے ہر رات روتے رہنے کا آپشن چنا۔ میں ایک دوہری زندگی جی رہی تھی۔ شوہر شوٹنگ پر جاتے تھے۔ میں رات کو گھنٹوں روتی رہتی تھی۔ صبح اٹھتی تو سب کے سامنے ایک خوش کن چہرہ لیکر جاتی تاکہ میں بچوں کے سامنے لوزر نہ لگوں۔ اس وقت ایک بچہ دو سال کا اور دوسرا چار سال کا تھا"۔

طاہرہ نے بتیا کہ ان کی حالت میں سدھار تب آیا جب انہوں نے بودھ جپ شروع کیا اور اپنی

صحت کا خیال رکھنا شروع کیا۔ طاہرہ  نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی مینٹل ہیلتھ پر دھیان دینا شروع کیا تب جاکر حالات بہتر ہوئے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے کینسر کا پتہ اس وقت چلا جب میں اسے بہتر طریقے سے سنبھال سکتی تھی۔ بتا دیں کہ  طاہرہ کو بریسٹ کینسر ہوا تھا۔ لیکن شروعاتی اسٹیج میں پتہ لگنے کے مدنظر ان کا علاج جلد شروع ہوا اور فی الحال ان کی صحت میں کافی سدھار ہے۔

Loading...

 

Loading...