ابھینندن اور بالاکوٹ حملے پر بنے گی فلم، کاسٹنگ مکمل: جانیں پوری تفصیل

اری، مشن منگل جیسی فلموں کے بعد اب بالاکوٹ حملے پر بھی فلم بننے جا رہی ہے۔ اس فلم کیلئے کاسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ اس فلم کو اداکار وویک اوبرائے پردے پر اتاریں گے۔

Aug 24, 2019 09:15 AM IST | Updated on: Aug 24, 2019 09:15 AM IST
ابھینندن اور بالاکوٹ حملے پر بنے گی فلم، کاسٹنگ مکمل: جانیں پوری تفصیل

بالاکوٹ حملے پر بنے گی فلم

اری، مشن منگل جیسی فلموں کے بعد اب بالاکوٹ حملے پر بھی فلم  بننے جا رہی ہے۔ اس فلم کیلئے کاسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔  اس فلم کو اداکار وویک اوبرائے پردے پر اتاریں گے۔ اس سے پہلے وویک اوبرائے وزیر اعظم نریندر مودی کی بایوپک میں نظر آئے تھے۔ وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس واقعے پر فلم بنانے جا رہے ہیں اور فلم کی کاسٹنگ تقریبا پوری ہوچکی ہے۔ وویک اس فلم کے پروڈیوسر ہوں گے۔ اس واقعے کے ذریعے وہ پاکستان کی کالی کرتوتوں کو سامنے لائیں گے اور دکھایا جائے گا کہ کیسے ہندستانی فوج نے پاکستان میں گھس کر ایئر اسٹرائک کی۔

اس فلم کے ذریعے بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے ہیرو ابھینندن وردھمان اور منٹی اگروال کی بہادری کو بھی دکھایا جائے گا۔ وویک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلم کیلئے انہیں فضائیہ سے اجازت مل چکی ہے۔

Film to be made on Balakot attack casting complete Wing Commander Abhinandan

فلم میں ہندستانی فوج کے جانبازوں کی کہانی ہوگی۔ فلم میں ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو دکھایا جائے گا کہ کس طرح سے وہ پاکستان کی سرحد میں گھسے اور حکومت ہند انہیں واپس لانے میں کامیاب ہوئی۔ بالاکوٹ حملے پر بننے والی فلم کی شوٹنگ جموں۔کشمیر، دہلی،آگرہ میں ہوگی۔ ویسے اس فلم کیلئے ناظرین کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ فلم اس سال کےآخر تک رلیز ہوگی۔

Loading...

Loading...