ریمپ پر سینڈل میں پھنسا گاؤن، گرتے گرتے بچیں حاملہ بالی ووڈ اداکارہ

بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن لیکمی فیشن ویک 2019 میں ریمپ پر واک کرتے وقت گرتے۔گرتے بچیں۔ لیزا ہیڈن حاملہ ہیں اور وہ امت اگروال کیلئے شو اسٹاپر بنی تھیں۔

Aug 24, 2019 10:52 AM IST | Updated on: Aug 24, 2019 10:53 AM IST
ریمپ پر سینڈل میں پھنسا گاؤن، گرتے گرتے بچیں حاملہ بالی ووڈ اداکارہ

ریمپ پر سینڈل میں پھنسا گاؤن، گرتے گرتے بچیں حاملہ بالی ووڈ اداکارہ

بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن لیکمی فیشن ویک 2019 میں ریمپ پر واک کرتے وقت گرتے۔گرتے بچیں۔ لیزا ہیڈن حاملہ ہیں اور وہ امت اگروال کیلئے شو اسٹاپر بنی تھیں۔ وہ ریمپ پر بیبی بمپ کو فلانٹ کرتی نظر آئیں۔ واک  کے  دوران  اداکارہ  لیزا  ہیڈن  بیگنی  رنگ  کے  گاؤن  میں  کافی  خوبصورت  لگ  رہی  تھیں۔  تبھی  لیزا  ہیڈن  کی  سینڈل  ان  کے  گاؤن  میں  پھنس  گئی۔ اس سے وہ تقریبا گرنے ہی والی تھیں لیکن انہوں نے اپنے آپ کو جلد ہی سنبھال لیا اور اپنا توازن واپس پاکر اسی انداز میں ریمپ واک کو پورا کیا۔

لیزا نے کہا کہ امت اگروال کیلئے شو اسٹاپر بننا بہت اچھا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بنائے گئے آؤٹ فٹس کی وجہ سے پورا شو پسند آیا۔ میں ہمیشہ سے ان کی بڑی فین رہی ہوں۔  امت اگروال کیلئے  لیزا کے علاوہ کرکٹر ہاردک پانڈیا نے بھی ریمپ واک کیا۔ واضح ہو کہ لیزا ہیڈن دوسری مرتبہ ماں بننے والی ہیں۔

Loading...

 

Loading...