بند ہونے جارہا ہے کہ یہ مشہور ٹی وی سیریل ، جانیں کیا ہے اصلی وجہ

ہم بات کررہے ہیں ششانک ویاس اور ڈونل بشٹ کے ٹی وی سیریل روپ کی۔ یہ سیریل اپنی یونیک اسٹوری لائن کی وجہ سے کافی مشہور ہوا تھا ۔ اسٹوری لائن اتنی شاندار تھی کہ اس کے پروموز بھی کافی وائرل ہوئے تھے ۔

Apr 19, 2019 05:43 PM IST | Updated on: Apr 19, 2019 05:43 PM IST
بند ہونے جارہا ہے کہ یہ مشہور ٹی وی سیریل ، جانیں کیا ہے اصلی وجہ

روپ کا اسکرین شارٹ

ٹیلی ویزن پر جہاں ایک طرف ایسے کئی شوز ہیں جو دہائیوں سے چلے آرہے ہیں تو وہیں کچھ ایسے سیریل بھی ہیں جو شروعات میں تو کافی چلے ، لیکن اچانک ان کی ٹی آر پی کم ہوگئی اور یہ دھیرے دھیرے بند ہونے کی کگار تک پہنچ گئے۔

ایسا ہی ایک ٹی وی سیریل اب آف ائیر ہونے جارہا ہے۔ یہ ٹی وی سیریل کافی وقت سے نہ تو خبر میں آیا اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی بات کرتا نظر آرہا ہے۔ حالانکہ ایک وقت ایسا تھا جب آتے ہی یہ شو ٹی آر پی کی فہرست میں سب سے اوپر پہنچ گیا تھا ۔ شو کا سبجیکٹ بھی لوگوں کو کافی پسند آیا تھا ، لیکن اچانک اس سیریل کو ناظرین ملنے بند ہوگئے۔

ہم بات کررہے ہیں ششانک ویاس اور ڈونل بشٹ کے ٹی وی سیریل روپ کی۔ یہ سیریل اپنی یونیک اسٹوری لائن کی وجہ سے کافی مشہور ہوا تھا ۔ اسٹوری لائن اتنی شاندار تھی کہ اس کے پروموز بھی کافی وائرل ہوئے تھے ۔

اس شو میں ایک ایسے لڑکے کی کہانی دکھائی گئی ہے جو کھانا پکانا اور گھر کی خواتین والے کاموں میں دلچسپی رکھتا ہے ، لیکن اس لڑکے کا کنبہ ایسا ہے جو خواتین کے کاموں کو مردانگی کے خلاف سمجھتا ہے۔

Loading...

Loading...