جب فون کال سے گھبرا گئیں کاجول

بالی ووڈ اداکارہ کاجول اپنی بہن تنیشا مکھرجی کے ڈرامہ 'دی جیوری' کے لئے منعقد کی گئی پریس کانفرنس کے دوران اپنی ایک فون کال سے اتنی گھبرا گئیں کہ درمیان میں ہی اٹھ کر چلی گئیں

Aug 09, 2015 01:42 PM IST | Updated on: Aug 09, 2015 01:42 PM IST
جب فون کال سے گھبرا گئیں کاجول

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کاجول اپنی بہن تنیشا مکھرجی کے ڈرامہ 'دی جیوری' کے لئے منعقد کی گئی پریس کانفرنس کے دوران اپنی ایک فون کال سے اتنی گھبرا گئیں کہ درمیان میں ہی اٹھ کر چلی گئیں ۔ کاجول عرصے بعد میڈیا سے روبرو ہوئیں۔  انہوں نے بتایا کہ میں بہت پرجوش ہوں ، میرے خیال سے وہ (تنیشا) کمال کی ہونے جا رہی ہیں ، میں نے اس کا پہلا ڈرامہ بھی دیکھا تھا اور وہ اس میں کمال تھیں ، میں یقینی اس کو لے کر بھی پرجوش ہوں ۔

تھئیٹر میں اپنی قسمت آزما رہے بی شمار فلم اداکاروں کے بارے میں کاجول نے کہا کہ میرے خیال سے ایک آرٹسٹ کے لئے تھئیٹر ایک بہترین اسٹیج ہے ۔ کاجول کا فون مسلسل وائبرئٹ کر رہا تھا، اس لئے انہوں نے کال رسيو کی اور بات کرنے کے بعد میڈیا سے معافی مانگتے ہوئے جلد بازی میں وہاں سے نکل گئیں ، وہ بہت پریشان لگ رہی تھیں ، یہاں تک کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور سے مراٹھی میں کہا کہ گاڑی وہی چلائیں گی ۔

پریس کانفرنس میں کاجول کی اداکارہ ماں تنوجا، اداکارہ جوہی چاولہ، لارا دتہ، ٹینس کھلاڑی مہیش بھوپتی، کرکٹر اجیت اگركر، مدھو شاہ، مونيش بہل اور دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔

Loading...

Loading...