دیر رات تک گانا گانے کی وجہ سے اس گلوکار پر ایف آئی آر درج

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ سانو کے پروگرام مں تیز آواز کے اسپیکر لگے تھے۔ جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی۔

Sep 04, 2018 01:57 PM IST | Updated on: Sep 04, 2018 02:42 PM IST
دیر رات تک گانا گانے کی وجہ سے اس گلوکار پر ایف آئی آر درج

کمار سانو

نوے کی دہائی میں الکا یاگنک کے ساتھ گائے گانوں سے نوجوان دلوں کی دھڑکن بنے کمار سانو کے خلاف بہار کے مظفر پور ضلع میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس سے کمار سانو کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ در اصل دیر رات تک میوزکل پروگرام کرنے کے الزام میں گلوکار کمار سانو پر مظفر پور ضلع کے مٹھن پورہ  تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ سانو کے پروگرام مں تیز آواز کے اسپیکر لگے تھے۔ جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی۔

جانکاری کے مطابق مٹھن پورہ کے اسکول میں پیر رات کو کمار سانو کا پروگرام تھا۔ پروگرام دیر رات تک چلا۔ مٹھن پورہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ سانو کے پروگرام میں تیز آواز کے اسپیکر لگائے گئے تھے۔ اس وجہ سے آس پاس کے لوگوں کو رات میں سونے کے دوران کافی تکلیف ہوئی۔ مٹھن پورہ تھانے میں اس معاملےمیں پروگرام کے آرگنائزر انکت کمار سانو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Loading...

Loading...