بالی ووڈ : 60 لاکھ کی ٹیکس چوری میں پھنسے گووندا ، کہا : نہیں دے سکتا اتنے پیسے

سروس ٹیکس کی چوری کے سلسلہ میں بدھ کو سروس ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے فلم اداکار گووندا سے پوچھ گچھ کی۔

Mar 23, 2017 10:35 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 10:35 PM IST
بالی ووڈ : 60 لاکھ کی ٹیکس چوری میں پھنسے گووندا ، کہا : نہیں دے سکتا اتنے پیسے

ممبئی : 60 لاکھ روپے کے سروس ٹیکس کی چوری کے سلسلہ میں بدھ کو سروس ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے فلم اداکار گووندا سے پوچھ گچھ کی۔ ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ جمعہ کو ہی اس سلسلہ میں گووندا کو سمن جاری کیا تھا۔ افسر پوچھ گچھ کے لئے ان کے گھر اور آفس بھی گئے تھے ، لیکن انہیں گووندا نہیں ملے۔

ٹیکس افسروں نے گووندا کے پچھلے تین سال کے بینک اسٹیٹمنٹ کی بھی دوبارہ جانچ کی ۔ بیلنس شیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ تین سال میں انہوں نے 5 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گووندا کی طرف سے کئے گئے ٹیکس چوری کی جانچ افسروں نے دو ہفتے پہلے ہی شروع کر دی تھی۔ انہیں تین لیٹر بھی دئے گئے، جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ٹیکس افسروں نے گووندا سے کہا ہے کہ اگر وہ قانونی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں تو اگلے چند ہفتوں میں سروس ٹیکس کی یہ رقم جمع کرا دیں۔ ادھر ذرائع کے مطابق گووندا نے افسروں سے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی رقم جمع نہیں کر سکتے ہیں ، رقم کو کم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق گووندا ٹی وی شو، کمرشیل اور فلم میں کام کرنے کے لئے گزشتہ تین سال سے سروس ٹیکس لے رہے تھے۔ مگر انہوں نے اس سروس ٹیکس کی رقم کو سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی جگہ اپنے لئے استعمال کیا۔

Loading...

Loading...