سرخ آف شولڈر ڈریس میں دیپکا پاڈوکون نے ڈھایا قہر، شوہر رنویرسنگھ کو آیا پیار

دیپکا پاڈوکون نے اپنی شادی کی سالگرہ کو بیحد خوبصورت اور خاص بناتے ہوئے انہوں نے اپنی اور شوہر رنویر سنگھ کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ دیپکا نے کیپشن میں لکھا ـ ہم اپنی شادی کی سالگرہ پر بھگوان وینکٹیشور کا آشیرواد لینے آئے ہیں۔ آپ سبھی کی دعاؤں اور نیک خواہشات کیلئے شکریہ'۔

Nov 14, 2019 03:41 PM IST | Updated on: Nov 14, 2019 04:06 PM IST
سرخ آف شولڈر ڈریس میں دیپکا پاڈوکون نے ڈھایا قہر، شوہر رنویرسنگھ کو آیا پیار

Image courtesy: Instagram deepikapadukone

بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی آج اپنی شادی کی سالگرہ منارہی ہے۔اس موقع پر یہ جوڑی بھگوان وینکٹیشور کے درشن کیلئے تروپتی پہنچی ہے۔ دیپکا پاڈوکون یہاں مانگ میں سندور بھرے خوبصورت لال رنگ کی ساڑی میں نظر آئیں۔ دیپکا پاڈوکون لال رنگ کی ساڑی میں بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں اور انہوں نے زیور بھی پہن رکھے ہیں جس سے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں۔ وہیں رنویر سنگھ کرتا اور چوڑی دار کے ساتھ گلابی رنگ کے دوپٹہ پہنے نظر آئے۔

دراصل ہم بات کر رہے ہیں اب ایک دیگر تصویر کے بارے میں جو دیپکا پاڈوکون سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں دیپکا سرخ (ریڈ) ڈریس پہنے نظر آرہی ہیں۔ ان کی اس تصویر کو اب تک 2,124,683 لوگ لائک کرچکے ہیں۔ آیئے بتاتے ہوں ان کی اس ڈریس کے بارے میں۔

دیپکا پاڈوکون نے اس تصویر میں سرخ لال رنگ کا ایک آف شولڈ گاؤن پہنا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانوں میں سنہری رنگ کی بالیاں پہن رکھی ہیں اور گلے میں ملٹی لیئر چین نیکلیس پہنا ہے۔ بالوں کو کھولنے کی جگہ دیپکا نے پونیٹیل (چوٹی) باندھی ہوئی ہے۔ جس سے ان کا لُک اور چہرہ ابھر کر خوبصورت نظر آرہا ہے۔ دیپکا نے لال رنگ کی لپ اسٹک لگا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ نے یہاں ایسے منائی شادی کی سالگرہ، دیکھیں پہلی تصویر

Loading...

Image courtesy: Instagram deepikapadukone

بتادیں کہ ان کا یہ خوبصورت ہاٹ لُک ان کے شوہر رنویر سنگھ کو بھی کافی پسند آیا۔ انہوں نے بھی تصویر پر بیحد پیار بھرا کمینٹ کیا ۔

دیپکا پاڈوکون نے اپنی شادی کی سالگرہ کو بیحد خوبصورت اور خاص بناتے ہوئے انہوں نے  اپنی اور شوہر رنویر سنگھ کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ دیپکا نے کیپشن میں لکھا ـ ہم اپنی شادی کی سالگرہ پر بھگوان وینکٹیشور کا آشیرواد لینے آئے ہیں۔ آپ سبھی کی دعاؤں اور نیک خواہشات کیلئے شکریہ'۔

انہوں نے سندھی اور کونکنی روایات کے مطابق شادی کی تھی۔ دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کو 14 نومبر یعنی آج کو ایک سال ہو گیا ہے۔ بتادیں کی گزشتہ سال 14 نومبر کو دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ نے ساؤتھ انڈین انداز میں شادی کی تھی۔

Loading...