ہسٹری ٹی وی 18 ’مہاکالیشور۔ لیجنڈس آف شیو‘ میں قدیم اُجین اور اس کے بھگوان پر ڈالتی ہے روشنی

یہ نئی دستاویزی فلم 5 ستمبر کو رات 8 بجے عوامی طور پر دکھائی جائے گی۔

Sep 05, 2019 03:07 PM IST | Updated on: Sep 05, 2019 03:22 PM IST
ہسٹری ٹی وی 18 ’مہاکالیشور۔ لیجنڈس آف شیو‘ میں قدیم اُجین اور اس کے بھگوان پر ڈالتی ہے روشنی

ہسٹری ٹی وی 18 ’مہاکالیشور۔ لیجنڈس آف شیو‘ میں قدیم اُجین اور اس کے بھگوان پر ڈالتی ہے روشنی

اُجین - ہندوستان کے قلب میں واقع ایک قدیم شہر، ایک ایسی جگہ ہے جہاں تاریخ اور افسانوی داستانیں ملتی ہیں۔ یہ کبھی ایک عظیم مملکت کا دارالحکومت تھا جس نے وقت اور جگہ کے رزاوں کو کھولنے کی کوشش کی تھی۔ آج ، اس کا ثقافتی اور مذہبی مرکز شیو کے سب سے طاقتور مظہر - مہاکالیشور، لارڈ آف ٹائم ہے۔

جدید شہر- مدھیہ پردیش کا پانچواں سب سے بڑا شہر - اب بھی اپنے ماضی کے ساتھ ایک بنیادی وابستگی رکھتا ہے۔ افسانوی داستانوں اور زبانی تاریخوں کے ساتھ ساتھ کئی نسلوں تک اجین یا اجینی سائنسی گفتگو اور وقت کی پیمائش کے ایک اہم مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا۔

Loading...

در حقیقت، اُجین کے پاس ابھی بھی ایک کارگر جنتر منتر ہے ، جو چار قدیم ہندوستانی رصد گاہوں ( جہاں سے اجرام فلکی کا مشاہدہ کیا جا سکے) اور ساعات شمسی میں سے ایک ہے جو فلکیاتی حساب کتاب بنانے اور وقت کی پیمائش کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ وقت کے تصور سے اس شہر کا رابطہ جاری ہے۔ ہندو تقویم کا دور، وکرم سموت اب بھی مستعمل ہے۔ اس کا نام وکرمادتیہ کے نام پر رکھا گیا ہے جو اجین کے لیجنڈری بادشاہ تھے۔ اجین کے یہ اور اس کے دیگر دلکش پہلو، اس کی صدارت کرنے والے دیوتا، عقیدے اور تہوار شیو کو ترغیب دیتے ہیں، ’ مہاکالیشور۔ لیجنڈس آف شیو‘ میں ایک دلچسپ کہانی کے طور پر ایک ساتھ آتے ہیں۔ اسے جمعرات یعنی 5 ستمبر کو ہسٹری ٹی وی 18 پر رات 8 بجے دکھایا جائے گا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مہاکالیشور مندر کی جگہ،  بارہ ’جیوترلنگاز‘ (بھگوان شیو کے لئے وقف شدہ پناہ گاہیں) میں سب سے اہم ہے ، جہاں شیو روشنی کے نہ ختم ہونے والے کالم کے طور پر نمودار ہوئے تھے۔ آج ، یہ پورے ملک سے خاص طور پر مہاشیوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مندوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں شہر اور مندر میں زندگی کو دکھایا گیا ہے جو آگے چل کر تقریبات کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ غیر معمولی رسائی اور علمی بصیرت کے ساتھ ، دستاویزی فلم پرت در پرت وا کرتی ہے جس سے پوشیدہ معانی ، علامت اور رسوم، طریقوں اور عقائد کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ اس سے ناظرین کو یہ موقع فراہم ہوتا ہے کہ وہ ہزاروں سال میں قائم رنگارنگی ، ثقافت اور روایت کا تجربہ کریں جو ہندوستان کے ورثے کا ایک منفرد پہلو ہے۔

ٹی وی 18 براڈکاسٹ کے سی ای او اور ایم ڈی اویناش کول کہتے ہیں کہ  "ہسٹری ٹی وی 18 میں ہم نے ہمیشہ بہترین اور اعلی درجے کا مواد پیش کیا ہے جو جدید ، ہم عصر اور ہمارے ناظرین کے لئے سب سے زیادہ موزوں ہوتے ہیں۔ 'مہاکالیشور – شیو کے لیجنڈس' واقعتا اپنی نوعیت کی ایک دستاویزی فلم ہے جو ہندوستان کی روح کا اپنی پوری قدیم حکمت اور روایت کے ساتھ جشن مناتی ہے۔

Loading...