اس اداکارہ نے خود شیئر کی سوشل میڈیا پر برہنہ تصویریں، جانیں وجہ۔۔۔

ہالی ووڈ اداکارہ بیلا تھارن نے حال ہی میں ٹویٹر پر اپنی کچھ نیوڈ (برہنہ) تصویریں شیئر کی تھیں۔ اب ان تصویروں کو شیئر کرنے کیلئے ان کی کافی تعریف ہورہی ہے۔

Jun 18, 2019 05:33 PM IST | Updated on: Jun 18, 2019 05:38 PM IST
اس اداکارہ نے خود شیئر کی سوشل میڈیا پر برہنہ تصویریں، جانیں وجہ۔۔۔

ٹوئٹر گریب

ہالی ووڈ اداکارہ بیلا تھارن نے حال ہی میں ٹویٹر پر اپنی کچھ نیوڈ (برہنہ) تصویریں شیئر کی تھیں۔ اب ان تصویروں کو شیئر کرنے کیلئے ان کی کافی تعریف ہورہی ہے۔ تعریف کیوں ہو رہی ہے یہ وجہ جانیں گے تو آپ بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔ دراصل بیلا نے بتایا کہ کسی نے ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا اور دھمکی دے رہا تھا کہ وہ ان کی نیوڈ تصویریں اور ویڈیوز لیک کردے گا۔ وہ کہتی ہیں کہ ہیکر کے ارادے کو فیل کرنے کیلئے میں نے خود برہنہ تصویریں اور ویڈیوز  شیئر کردئے۔ بیلا نے یہ ٹویٹ 15 جون کو کیا تھا۔ انہوں نے تین اسکرین شاٹ بھی شیئر کئے تھے۔ ان میں ان کا چہرہ نہیں نظرآرہا ہے۔

بیلا کے اس قدم کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف ہورہی ہے۔ ریمن نام کے ایک ٹویٹر یوزر نے لکھا، اب ہیکرکو پتہ چل چکا ہے کہ وہ اس طرح کی باتوں سے سیلیبس کو بلیک میل نہیں کرسکتے کیونکہ سیلبس سخت جواب دینا جانتے ہیں۔ بیلا کے ٹویٹ کو اب تک 32 ہزار سے زیادہ لوگ ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔

हैकर ने दी धमकी, एक्ट्रेस ने खुद ही शेयर कर दी न्यूड फोटोज़

قابل غور ہے کہ ویسے ان دنوں اکاؤنٹ کا ہیک ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ حال ہی میں امیتابھ بچن اور عدنان سمیع کا بھی اکاؤنٹ ہیک ہوا تھا۔  امیتابھ بچن کا ٹویٹر ہینڈل کو ہیک کرکے ہیکر نے ان کے ٹویٹر ہینڈل کی پروفائل تصویر کو بدل کر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگا دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بایو میں بھی تبدیلی کر کے 'لو پاکستان'   لکھ دیا گیا۔ جس کے بعد بالی ووڈ سنگر عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کرلیاگیا۔ عدنان کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے  بعد اسی طرح کی تبدیلی کئی گئی جو کہ امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ میں کی گئی تھی۔

Loading...

Loading...