مشہوراداکارہ کا الزام، کالج کےدنوں میں ڈرگس دے کرکیا گیا جسمانی استحصال

اداکارہ کیملا مینڈس ہیں۔ ایک ویمن ہیلتھ میگزین کو دیئے انٹرویو میں کیملا مینڈیس نے اس کے ساتھ ہی اوربھی کئی حیران کن انکشاف کئے ہیں۔

Sep 10, 2019 10:22 PM IST | Updated on: Sep 10, 2019 10:22 PM IST
مشہوراداکارہ کا الزام، کالج کےدنوں میں ڈرگس دے کرکیا گیا جسمانی استحصال

مشہوراداکارہ نےالزام لگایا ہے کہ کالج کے دنوں میں ڈرگس دے کرکیا گیا جسمانی استحصال۔

نیویارک: حال ہی میں ایک مشہوراداکارہ نےاپنی زندگی سےمتعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ کالج کے دنوں میں ان کے ساتھ ایک دردناک حادثہ ہوا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں دیئےگئےاپنےایک انٹرویومیں بتایا ہےکہ جب وہ نیویارک یونیورسٹی کے ٹسچ اسکول آف دی آرٹس میں تعلیم حاصل کررہی تھیں، توکالج کےابتدائی دورمیں ان کا جسمانی استحصال ہوا تھا۔ یہ اداکارہ اورکوئی نہیں بلکہ نیٹفلکس سیریزمیں نظرآئی اداکارہ کیملا مینڈس ہیں۔ ایک ویمن ہیلتھ میگزین کودیئےانٹرویومیں کیملا مینڈیس نےاس کے ساتھ ہی اور بھی کئی حیران کن انکشاف کئےہیں۔

 کالج میں پہلے سال ہوئے برے تجربات

Loading...

اسپاٹ بوائےمیں شائع ایک رپورٹ کےمطابق اداکارہ نےکالج کے پرانے دنوں کویاد کرتے ہوئےکہا کہ 'کالج میں پہلا سال کافی مشکل تھا۔ میں نےکافی برے تجربات کئے۔ ایک شخص نے مجھےمنشیات (ڈرگس) دے کرمیرا جسمانی استحصال کیا'۔ حالانکہ اس معاملےمیں زیادہ تفصیل نہ دیتے ہوئےانہوں نےکہا کہ تب سےانہوں نے یہ طےکرلیا کہ وہ خود کومحفوظ اور آرام دہ کرنےکےلئے زندگی میں سب کچھ کریں گی۔ اس حادثہ کے بعد انہوں نےاپنی پیٹھ پر ٹیٹوبنوایا۔ اس ٹیٹومیں لکھا تھا 'ٹو بلڈ ای ہوم' (گھربنانےکےلئے)۔

اداکارہ نے سنائی آپ بیتی اداکارہ نے سنائی آپ بیتی

رول ماڈل بننا چاہتی ہیں

کیملا مینڈس نےکہا کہ یہ ٹیٹوانہیں یاد دلاتا ہےکہ اپنے ساتھ ساتھ انہیں اپنےآس پاس کے ماحول کوبھی مضبوط بنانا ہے۔ کیملا کا کہنا ہےکہ وہ اپنے مداحوں کےلئے رول ماڈل بننا چاہتی ہیں۔ وہ کھانا کھانے کی عادتوں سےمنسلک خرابی اوراس میں سدھارسےمتعلق بیداری پھیلانا چاہتی ہیں۔ یہ ایسی بیداری ہے، جس کی انہیں اپنےکالج کےدنوں میں بے حد ضرورت تھی۔

رول ماڈل بننا چاہتی ہیں کیملا رول ماڈل بننا چاہتی ہیں کیملا

ان کا کہنا ہے'میں ایک ایسی کم عمرتھی جس کے پاس باڈی اورمثبت سوچ کے معاملے میں کوی رول ماڈل نہیں تھا۔ اس دورمیں اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا تھا۔ تب دبلا ہونا زیادہ پسند کیا جاتا تھا'۔ کیملا کا کہنا ہےکہ 'اچھی صحت زیادہ ضروری ہے، نہ کہ آپ کیسے نظرآتے ہو۔ ہمیں ایسی چیزیں منتخب کرنی چاہئے، جوہمارے لئے صحیح ہوں، ہمارے جسم کےلئے صحیح ہوں، ہماری روح اوردماغ کے لئے صحیح ہوں'۔

Loading...