ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے جا گریں یہ اداکارہ، وائرل ہوا ویڈیو

حالانکہ اس حادثے میں دونوں کو ہی کوئی چوٹ نہیں لگی ہے۔ لیڈی گاگا گرنے کے بعد دوبارہ اٹھیں اور اسٹیج پر واپس گئیں۔ انہوں اپنے ساتھ گرے فین کو گلے لگایا اور کہا اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں تھی۔

Oct 19, 2019 04:42 PM IST | Updated on: Oct 19, 2019 04:52 PM IST
ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے جا گریں یہ اداکارہ، وائرل ہوا ویڈیو

Image: Twitter

مشہور سنگر اورہالی ووڈ اداکارہ لیڈی گاگا آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ کبھی اپنے بولڈ فوٹو شوٹ ، کبھی عجیب وغریب کاسٹیوم تو کبھی میوزک البم۔ لیڈی گاگا کچھ بھی کرتی ہیں۔ وہ سرخیوں میں آ ہی جاتی ہیں۔ بات کریں ورک فرنٹ کی تو لیڈی گاگا دنیا کے سب سے مشہور سلیبرٹیز میں سے ایک ہیں۔ وہ سنگر کے طور پر اپنی الگ پہچان بنا چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایک بہترین اداکارہ بھی ہیں۔ فلم اے اسٹار از بورن نے ان کی شہرت میں چار چاند لگادئے تھے۔ آج گلوبل آئیکن بن چکی لیڈی گاگا اپنے الگ فیشن کو لیکر چرچا میں رہتی ہیں۔

Image: Twitter

Loading...

Image: Twitter

دراصل حال ہی میں ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کو لیکر لیڈی گاگا بری طرح ٹرول بھی ہورہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ اسٹیج سے نیچے گرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو کسی میوزک کانسرٹ کے دوران لیا گیا ہے۔ جس میں لیڈی گاگا پرفارم کررہی تھیں۔

دراصل لیڈی گاگا لاس ویگاس میں منعقد ہوئے کانسرٹ میں پرفارم کر رہی تھیں۔ ہمیشہ کی طرح اپنی سنگنگ اور ڈانس سے انہوں  نے اسٹیج کے ساتھ۔ساتھ آڈینس پر قبضہ جما لیا تھا۔ سبھی اس پرفارمینس میں پوری طرح ڈوب گئے تھے کہ وہیں بیچ کانسر میں اداکارہ اپنے فینس کے تھوڑا قریب جاتی ہیں اور آڈینس کے بیچ میں سے ایک فین کو اوپر کھینچلیتی ہیں۔ لیڈی گاگا اس مداح کے ساتھ ڈانس بھی کرتی ہیں لیکن اس دوران کا توازن بگڑ جاتا ہے اور دونوں ہی اسٹیج سے نیچے گر جاتے ہیں۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

حالانکہ اس حادثے میں دونوں کو ہی کوئی چوٹ نہیں لگی ہے۔ لیڈی گاگا گرنے کے بعد دوبارہ اٹھیں اور اسٹیج پر واپس گئیں۔ انہوں اپنے ساتھ گرے فین کو گلے لگایا اور کہا اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اسٹیج پر پرفارمینس جاری رکھی۔ لیڈی گاگا نے اس فین کے ساتھ گانا بھی گایا۔ وہیں اس ایوینٹ میں موجود آڈینس لیڈی گاگا کا یہ انداز دیکھ کر فین ان کے اور بھی دیوانے ہوگئے۔

Loading...