خفیہ طور پر بنایا مشہور ماڈل کا سیکس ٹیپ ، اب بھگنتا پڑ سکتا ہے یہ خمیازہ

حال ہی میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس معاملہ میں ایک مشہور ماڈل نے ایک مشہور کامیڈین پر ایسے سنگین الزامات عائد کئے ہیں کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔

Sep 18, 2019 08:59 PM IST | Updated on: Sep 18, 2019 09:15 PM IST
خفیہ طور پر بنایا مشہور ماڈل کا سیکس ٹیپ ، اب بھگنتا پڑ سکتا ہے یہ خمیازہ

خفیہ طور پر بنایا مشہور ماڈل کا سیکس ٹیپ ، اب بھگنتا پڑ سکتا ہے یہ خمیازہ

حال ہی میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس معاملہ میں ایک مشہور ماڈل نے ایک مشہور کامیڈین پر ایسے سنگین الزامات عائد کئے ہیں کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔ اس ماڈل نے کامیڈین پر سیکس ٹیپ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 60 ملین ڈالر کا مقدمہ درج کرایا ہے جو تقریبا 426 کروڑ روپے ہے ۔ یہ ماڈل کوئی اور نہیں بلکہ مونٹیا سباگ ہیں ۔ انہوں نے کامیڈین کیون ہارٹ پر چوری سے سیکس ٹیپ بنانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ماڈل مونٹیا سباگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کئی دیگر باتوں کا بھی انکشاف کیا ۔

جب یہ سیکس ٹیپ لیک ہوا تھا ، اس وقت بھی کافی ہنگامہ ہوا تھا ۔ یہ معاملہ سال 2017 کا ہے ۔ دو سال پہلے ماڈل مونٹیا سباگ کا سیکس ٹیپ انٹرنیٹ پر لیک کردیا گیا تھا ۔ یہ معاملہ حال ہی میں ایک مرتبہ پھر اس وقت سرخیوں میں آیا ، جب ماڈل مونٹیا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کیون نے چوری سے ان کا سیکس ٹیپ ریکارڈ کیا تھا ۔ مونٹیا سباگ نے کیون کے خلاف 60 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔

Loading...

View this post on Instagram

#kevinhart is being sued for $60 million from #montiasabbag over the sex tape from years ago

A post shared by CandyLiAnn (@quickwiththetea) on

مونٹیا کے مطابق کیون نے اس ٹیپ کی ریکارڈنگ لاس ویگاس کے ہوٹل روم میں کی تھی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مونٹیا نے یہ کیس 16 ستمبر 2019 کو فائل کیا ہے ۔ یو ایس ٹو ڈے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیون پر کیس کرنے کے علاوہ مونٹیا نے ہوٹل کے مالک میریٹ ، بلیک اسٹون اور کاسموپالٹن پر بھی لاپروائی کا الزام لگایا ہے ۔ نیوز ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مونٹیا نے جو شکایت درج کرائی ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ کیون نے اپنے دوست جوناتھن جیکسن کے ساتھ مل کر سیکس ٹیپ ریکارڈ کیا ہے ۔

بتادیں کہ جومانجی فلم کے ایکٹر اور کامیڈین کیون ہارٹ اس سے پہلے ایک بھیانک کار حادثہ کو لے کر سرخیوں میں آئے تھے ۔ گزشتہ دنوں لاس اینجیلس کاونٹی میں ان کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی تھی ۔ ان کی کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری تھی ۔ اس حادثہ میں کیون بری طرح زخمی ہوگئے تھے ۔ کیون کی بیک سرجری بھی ہوئی تھی ۔

Loading...