گریمی ایوارڈ یافتہ ریپر کا انکشاف ، بیٹی کے ہر یوم پیدائش پر کرواتا ہے اس کا "ورجنیٹی ٹیسٹ"۔

ریپر ٹی آئی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی کافی تنقید کی جارہی ہے ۔

Nov 07, 2019 09:03 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 09:03 PM IST
گریمی ایوارڈ یافتہ ریپر کا انکشاف ، بیٹی کے ہر یوم پیدائش پر کرواتا ہے اس کا

گریمی ایوارڈ یافتہ ریپر ٹی آئی ۔ فوٹو کریڈٹ : فیس بک

امریکی ریپر کے اپنی بیٹی سے وابستہ ایک سنسنی خیز انکشاف کے بعد ان کے مداحوں میں کافی غصہ پایا جارہا ہے ۔ مشہور ریپر ٹی آئی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی 18 سال کی بیٹی کا ورجنیٹی ٹیسٹ کروانے کیلئے ایک ڈاکٹر کے پاس گئے تھے ۔ گریمی ایوارڈ جیت چکے ریپر نے ایک پوڈ کاسٹ شو میں بتایا کہ کیسے وہ اپنی بیٹی کو ہر سال ڈاکٹر کے پاس لے جاتے ہیں اور اس کا ورجنیٹی ٹیسٹ کراتے ہیں ۔ ٹی آئی نے یہ انکشاف نازنین اور ناڈیا کے مشہور پوڈ کاسٹ شو لیڈیز لائیک اس میں کیا ۔ اس انکشاف کے بعد ٹی آئی کی کافی تنقید کی جارہی ہے اور مداح اس بات پر اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں ۔

پوڈ کاسٹ میں ریپر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بیٹی سے سیکس کے بارے میں بات کرتے ہیں ؟ ۔ دراصل شو کی اینکر سیکس ایجوکیشن پر بات کرنا چاہ رہی تھی ۔ اس سوال کے جواب میں ٹی آئی نے بتایا کہ جب ان کی بڑی بیٹی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہے تو وہ بھی ساتھ جاتے ہیں ۔ ٹی آئی نے کہا کہ یہاں کے ڈاکٹرس کافی پروفیشنل ہوتے ہیں تو ڈاکٹر نے مجھ سے کہا کہ ہم آپ کی بیٹی کی اجازت کے بغیر یہ جانکاری نہیں دے سکتے ، تو میں نے وہیں اپنی بیٹی سے پوچھا کہ کیا یہ ایسی جانکاری ہے ، جو تم مجھ سے پوشیدہ رکھنا چاہتی ہو ؟ تو میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ دیکھو اس کو کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ آخر میں ریپر نے کہا کہ اس کا 18 واں یوم پیدائش ہے اور اس کی ورجنیٹی اب بھی محفوظ ہے ۔

Loading...

ریپر ٹی آئی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی کافی تنقید کی جارہی ہے ۔

ریپر ٹی آئی کے اس طرح بات کرنے سے ان کی بیٹی بھی کافی ناراض ہے ۔ حالانکہ بیٹی نے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ، لیکن اس نے اپنے باپ کی تنقید کرنے والے کچھ ٹویٹس کو لائیک کیا ہے ۔

بتادیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹی آئی سرخیوں میں ہیں ۔ اس سے پہلے 2009 میں غیر قانونی طریقہ سے مشین گن خریدنے کیلئے وہ سات ماہ جیل بھی رہ چکے ہیں ۔ وہیں اس کے دو سال بعد نہیں 2011 میں بھی ریپر ڈرگس کے معاملہ میں 10 ماہ جیل میں تھے ۔ ریپر ٹی آئی تین مرتبہ گریمی ایوارڈس جیت چکے ہیں ۔

Loading...