یہ مشہور اداکارہ سیکس ریکیٹ میں تھی شامل ، بڑے بڑے لوگوں کو پہنچاتی تھی لڑکیاں ، اب ہوئی یہ حالت

یہ اداکارہ خواتین کو اس قدر مجبور کرتی تھی کہ وہ جسم فروشی کے دھندہ میں اترنے کیلئے تیار ہوجائیں ۔ یہی نہیں اداکارہ خود بھی اس دھندہ میں شامل تھی ۔

Sep 11, 2019 06:12 PM IST | Updated on: Sep 11, 2019 06:12 PM IST
یہ مشہور اداکارہ سیکس ریکیٹ میں تھی شامل ، بڑے بڑے لوگوں کو پہنچاتی تھی لڑکیاں ، اب ہوئی یہ حالت

علامتی تصویر

امریکی ٹی وی دنیا کی مشہور اداکارہ اور اسمال ولے جیسے انتہائی مشہور ٹی وی شو میں کام کرچکی ایلیسن میک خواتین کو بھوکا رکھ کر انہیں غلام بنا لیتی تھی ۔ خواتین کو اس قدر مجبور کرتی تھی کہ وہ جسم فروشی کے دھندہ میں اترنے کیلئے تیار ہوجائیں ۔ یہی نہیں اداکارہ خود بھی اس دھندہ میں شامل تھی ۔

امریکہ کی ایک عدالت میں اس معاملہ پر تقریبا سماعت پوری ہوچکی ہے ۔ اب اداکارہ کو کم سے کم 20 سال کی جیل کی سزا کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ اداکارہ جسم فروشی کیلئے خواتین کو غلام بنانے کے دو الزامات میں قصوروار قرار دی گئی ہیں ۔ کچھ امریکی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ کو 40 سال یا عمر قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے ۔ اداکاہ کی سزا کو لے کر حتمی فیصلہ جج نکولس جی گاروفس کریں گے ۔

Loading...

allison4

اداکارہ کو 20 اپریل 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعد سے اس کو کیلی فورنیا کے گھر میں نظر بند رکھا گیا ۔ یہاں سے اس کی سماعت ٹی وی اسکرین کے سامنے ہوتی تھی ۔ اس دوران کیس سے وابستہ کئی راز کھلے ۔ آخر کار ایک سال بعد اپریل 2019 میں اداکارہ نے اپنے سبھی گناہوں کا اعتراف کرلیا ۔ اب معاملہ کی سماعت پوری ہوچکی ہے ۔ پہلے ہی نچلی عدالت اداکارہ کو 20 سال کی سزا کی سنا چکی ہے ۔

allison3

اس معاملہ کی جڑیں کافی گہری تھیں ۔ یہ کافی منصوبہ بند طریقہ سے کیا جارہا تھا ۔ اس کیلئے باضابطہ طور پر اداکاری کی دنیا سے رشتہ رکھنے والی با اثر شخصیت کیتھ ایلین رینایر کی پناہ میں مشہور سیلف ہیلپ گروپ نیکس آیم کے اندر ایک ڈی او ایس کے شیڈ گروپ بنائے گئے ۔ اس کو لوگوں کی برانڈنگ اور سیمینار وغیرہ کرانے والے گروپ کے طور پر بنایا گیا ۔ اس کے بعد باری باری سے ایسے لوگوں کو وابستہ کیا گیا ، جو رسوخ دار ہوں اور معروف چہرے ہوں ۔

allison2

اس کے بعد لڑکیوں کو نوکری کے نام پر رکھا گیا ، لیکن نوکری کی آڑ میں جسم فروشی کیلئے انہیں مجبور کیا گیا ۔ کمپنی مشہور ہونے کی وجہ سے ان کے صارفین بھی کافی ہائی پروفائل تھے ۔ اداکارہ نے شروعات میں خود بھی جسم فروشی کی ، لیکن بعد میں وہ پوری طرح سے مینجمنٹ کرنے لگی اور لڑکیوں کو غلام بنانے میں مصروف ہوگئی ۔ اس دوران اداکارہ ایلیسن اپنے کیریئر کے شباب پر تھیں ۔

allison

اداکارہ پہلے ہی اپنے سبھی گناہوں کا اعتراف کرچکی ہیں ۔ ایسے میں اگر وہ عدالت میں رحم کی بھیک بھی مانگتی ہیں ، تو بھی وہاں کے قوانین کے مطابق پانچ سے زیادہ سال کی رعایت نہیں ملے گی ۔ اس صورت میں اداکارہ کو 15 سال کی سزا مل سکتی ہے ۔

Loading...