نو برا موومنٹ' شروع کرکے سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئی تھیں اداکارہ، اب گھر میں ملی لاش'

دراصل جنوبی کوریامیں گزشتہ دنوں ہیش ٹیگ نو برا نام کی مہم نے سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ خواتین بغیر برا کے کپڑے پہن کر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

Oct 15, 2019 12:31 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 01:07 PM IST
نو برا موومنٹ' شروع کرکے سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئی تھیں اداکارہ، اب گھر میں ملی لاش'

نو برا موومنٹ' موومنٹ کے چلتے دنیا بھر میں سرخیاں بٹورنے والی انٹرنیشنل پاپ اسٹار سلی اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔ کے پاپ اسٹار اور اداکارہ سلی کی لاش پیر کو پاس ساؤتھ کوریا کے سول میں واقع ان کے گھر میں پائی گئی۔ سلی کی لاش کے پاس ایک نوٹ بھی ملا ہے لیکن مقامی پولیس نے اس میں کیا لکھا ہے اس کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ محض 25 سال کی سلی گزشتہ کچھ وقت سے سیویر ڈپریشن کا شکار تھیں۔ ایسے میں ان کے قتل کو سوشل میڈیا کی ٹرولنگ سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔

دراصل جنوبی کوریامیں گزشتہ دنوں ہیش ٹیگ نو برا نام کی مہم نے سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ خواتین بغیر برا کے کپڑے پہن کر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔ اس کی شروعات جنوبی کوریا کی موسیقی کار اور اداکارہ سلی کے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بغیر برا والی تصویر شیئر کرنے سے ہوئی تھی۔ جہاں کئی خواتین سولی کے اس قدم کیلئے ان کی تعریف کر رہی تھیں تو اپنی ان تصویروں کے انہیں جم کر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جانے لگا تھا۔ ان کے خلاف کافی بھدی باتیں لکھی جارہی تھیں۔ اسی کے بعد سے ہی سلی ڈپریشن میں تھیں۔

Loading...

View this post on Instagram

A post shared by 설리가진리 (Sulli) (@jelly_jilli) on

سیول کی پولیس نے سی این این کو جانکاری دی ہے کہ وہ اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور ان کی موت پر ابھی کوئی اندازہ نہیں لگانا چاہتی۔ پولیس نے یہ بھی صاف کردیا ہے کہ سلی کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں کسی کبے بھی آنے یا اندر داخل ہونے کی کوئی فوٹیج نہیں ہے۔ سلی کے منیجر کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے ہی ان سے بات کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا تھا۔ اسی کے بعد اس نے گھر جاکر سلی سے ملنے کی کوشش کی جہاں اسے مردہ پایا۔

Loading...