ریتک روشن کی دیوانی تھی بیوی تو شوہر نے کیا یہ ہوش اڑا دینے والا کام

نیویارک ڈیلی کے مطابق شادی کے بعد سے ہی دونوں بیوی۔شوہر کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ امریکی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Nov 13, 2019 11:08 AM IST | Updated on: Nov 13, 2019 12:22 PM IST
ریتک روشن کی دیوانی تھی بیوی تو شوہر نے کیا یہ ہوش اڑا دینے والا کام

امریکہ سے ایک بڑا حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر واقعی آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔ بتا دیں ہندوستانی نژاد شخص نے اپنی بیوی کا صرف اس لئے قتل کر دیا کہ وہ فلم اداکار ریتک روشن کو پسند کرتی تھی۔ قتل کے بعد اس نے خود کو پھانسی لگا لی۔ یہ واقعہ امریکہ کے کوئینس شہر کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 33 سال کے دنیشور نے اپنی 27 سالہ بیوی ڈونے دوجے کا چاقو سے قتل کرڈالا۔ بیوی بار ٹینڈر کا کام کرتی تھی۔ بعد میں شوہر نے ایک درخت سے جھول کر (لٹک کر) خود کو بھی پھانسی لگا لی۔ امریکی پولیس فی الحال واقعے کی جانچ کر رہی ہے۔

ریتک روشن کی فین تھی بیوی۔۔

دوجے کی ایک دوست مالا رام دھانی نے بتایا کہ وہ ریتک روشن کی بیت بڑی فین تھی۔ جب بھی وہ ریتک کی فلمیں یا گانے دیکھتی سنتی تھی اس کا شوہر اس سے خوب لڑائی ۔جھگڑے کرتا تھا۔ انہوں نے کہا، "وہ مجھے بتاتی تھی کہ جب بھی وہ گھر پر ریتک کے گانے سنتی تھی تو اس کا شوہر غصہ کرتا تھا اور فوراً اسے بند کرنے کیلئے کہتا تھا"۔ رام دھانی نے مزید بتایا کہ دوجے ریتک کی ہر فلم دیکھناچاہتی تھی۔Image for representation. (Reuters/Peter Nicholls)

Loading...

Image for representation. (Reuters/Peter Nicholls)

قتل کرتے وقت دروازہ بند کیا۔۔

رپورٹ کے مطابق دوجے اپنے شوہر سے الگ رہنے لگی تھی۔ بعد میں جب اس نے ریتک کی فلم اور گانے نہ دیکھنے کی بات مان لی تو پھر سے شوہر کے ساتھ رہنے لگی۔ حالانکہ پھر ایک شام کو دنیشور نے اپنی بیوی کی بہن کو میسیج کیا کہ اس نے اس کا قتل کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے بتایا کہ گھر کی چابی اس نے گملے کے نیچے رکھ دی ہے۔ اس کے بعد اس نے پاس میں ہی ایک درخت پر لٹک کر پھانسی لگا کر اپنی جان بھی گنوا دی۔

نیو یارک ڈیلی کے مطابق شادی کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ دنیشور اپنے دوستوں کو بتاتا تھا کہ وہ اپنے غصے پر قابو نہیں کرپاتا تھا۔

نیویارک ڈیلی کے مطابق شادی کے بعد سے ہی دونوں بیوی۔شوہر کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ امریکی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

 

 

Loading...