وادی کشمیر دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ، کشمیری اتنے ہی اچھے: جان ابراہم

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا کہ وادی کشمیر دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے۔ اور کشمیر کی طرح کشمیری بھی بہت اچھے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ’آئی لو یو‘۔

Aug 18, 2018 08:42 PM IST | Updated on: Aug 18, 2018 08:42 PM IST
وادی کشمیر دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ، کشمیری اتنے ہی اچھے: جان ابراہم

جان ابراہم : فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا کہ وادی کشمیر دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے۔ اور  کشمیر کی طرح کشمیری بھی بہت اچھے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ’آئی لو یو‘۔ جان ابراہم جو اپنی آنے والی فلم ’را: رومیو اکبر والٹر‘ کی عکس بندی کے سلسلے میں دس روزہ دورے پر وادی کشمیر میں ہیں، نے ہفتہ کے روز یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی فلموں میں کشمیر کی صورتحال کو مثبت انداز میں پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیر کی صورتحال سے بخوبی واقف ہوں اور جانتا ہوں کہ یہاں 1947 ء سے کیا ہورہا ہے۔

جان ابراہم نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ یہاں اچھی اچھی سڑکیں تعمیر کریں تاکہ سیاحتی مقامات تک رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے اور لوگوں کو بڑی تعداد میں یہاں آنا چاہیے۔ روبی گریول کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’را: رومیو اکبر والٹر‘میں جان ابراہم مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کے مناظر گلمرگ کے ساتھ ساتھ سری نگر میں بھی فلمائے جائیں گے۔

Loading...

کشمیر کے بارے میں باہری دنیا میں پائے جانے والے تاثر پر جان ابراہم نے کہا ’ کشمیر کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ ایک خطرناگ جگہ ہے، میں یہاں پر ہوں، میں انڈیا کے تمام لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں۔ وہ یہاں آکر یہاں کی سیاحت کو فروغ دیں۔ کشمیر زمین پر جنت ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے۔ میں سیاسی تنازعہ کو یکطرف رکھ کر کشمیریوں کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ کشمیر کے لوگ بہت ہی اچھے لوگ ہیں۔ میں اس وقت گلمرگ میں ہوں، یہ بہت ہی خوبصورت جگہ ہے۔ میں کشمیر کے لوگوں سے کہنا چاہتا کہ آئی لو یو‘۔

انہوں نے کہا ’میں بخوبی جانتا ہوں کہ کشمیر میں 1947 سے آج تک کیا ہورہا ہے۔ میں یہاں کے حالات سے واقف ہوں۔ ہمیں کشمیر کی سیاست کے بجائے کشمیر کی خوبصورت پر دھیان دینا چاہیے۔ ہمیں کشمیر کی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے۔ یہ بالی ووڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کو مثبت انداز میں پیش کریں۔ میں ایک پروڈیوسر بھی ہوں۔ میں یہ یقینی بناؤں گا کہ کشمیر کو مثبت انداز میں پیش کیا جائے‘۔ جان ابراہم نے بھارتی فلم انڈسٹری سے کہا کہ وہ کشمیر آکر یہاں اپنی فلموں کی شوٹنگ کریں۔ انہوں نے کہا ’میں فلم انڈسٹری سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں ۔ وہ اس جگہ کی خوبصورتی اور ثقافت کو دکھائیں۔ یہ دنیا کی سب سے زیارہ خوبصورت جگہ ہے‘۔ انہوں نے کہا ’میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ یہاں کے انفراسٹرکچر میں بہتری لائے۔ وہ اچھی اچھی سڑکیں تعمیر کریں۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے۔ ان جگہوں تک پہنچ کو آسان بنانے کی ضرورت ہے‘۔ جان ابراہم نے وادی میں درختوں کی بے تحاشہ کٹائی پر کہا ’کشمیر میں جنگلوں کی کٹائی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں‘

Loading...