کپل شرما نے سنیل گروور کو جوتا پھینک کر مارا، لگائے تھے تھپڑ

کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان ایک پرواز میں ہوئے جھگڑے کی پوری کہانی اب سامنے آئی ہے۔

Mar 23, 2017 12:02 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 12:05 PM IST
کپل شرما نے سنیل گروور کو جوتا پھینک کر مارا، لگائے تھے تھپڑ

نئی دہلی۔ کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان ایک پرواز میں ہوئے جھگڑے کی پوری کہانی اب سامنے آئی ہے۔ معلومات کے مطابق دونوں کے درمیان یہ جھگڑا 16 مارچ کو ہوا تھا جب کپل شرما آسٹریلیا میں ایک ٹور کے بعد اپنی پوری ٹیم کے ساتھ میلبورن سے ممبئی واپس آ رہے تھے۔ ایک اخبار نے ایک  چشم دید کے حوالے سے لکھا ہے کہ۔

پرواز میں جھگڑے کی پوری کہانی کچھ ایسی ہے

Loading...

پرواز میں آنے سے پہلے ہی کپل شرما نے شراب پی رکھی تھی۔ ایسا ان کے رویے سے لگ رہا تھا۔ پھر پرواز میں بھی کپل نے شراب کی ایک پوری بوتل مانگی اور پی گئے۔ جس کے بعد وہ نشے میں دھت دکھائی دے رہے تھے۔ پھر پرواز میں جب کیبن عملہ نے کھانا فراہم کیا تو ان کی پوری ٹیم نے کھانا شروع کر دیا لیکن کپل اب بھی شراب پی رہے تھے اور انہیں غصہ آ گیا کہ ٹیم کے رکن ان کے بغیر ہی کھانا کھا رہے ہیں۔

کپل نے چلا کر کہا کہ جب میں نے کھانا شروع نہیں کیا تو تم لوگوں نے کیسے لیا کھانا؟ کپل کے چلانے سے ٹیم کے رکن اتنے سہم گئے کہ وہ درمیان میں ہی کھانا چھوڑ کر کیبن عملہ کو لوٹانے لگے۔ اس دوران سنیل نے کپل کو پرسکون کرنے کی کوشش کی، لیکن کپل اور بھڑک گئے اور اپنا جوتا نکال کر سنیل کو مار دیا۔ یہی نہیں، کپل نے سنیل کا کالر بھی پکڑا اور انہیں کئی تھپڑ جڑ دئیے۔

عینی شاہد کے مطابق کپل اپنی ٹیم پر یہ کہہ کر چیخ رہے تھے کہ 'تم لوگوں کو میں نے بنایا ہے۔ سب کا کیریئر ختم کر دوں گا۔ سب کو نکال دوں گا میں 'اور کپل نے سنیل کو یہ کہہ کر مارا کہ' گیا تھا نہ تو تو، آیا واپس میرے ہی پاس۔

پرواز میں جھگڑا دیکھ کر مسافر پریشان ہو رہے تھے، اس پر کیبن عملہ نے کپل کو سیکورٹی بلانے کی دھمکی بھی دی لیکن وہ پھر بھی نہیں مانے۔ تاہم کپل نے بعد میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ساتھی اداکار سے معافی تو مانگی، لیکن لگتا ہے کہ سنیل نے کپل سے الگ ہونے کا من بنا لیا ہے۔

 

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com