سیف سے پہلے کسی اور خان پر فدا تھیں کرینہ کپور، ہو گئی تھی شادی کی تیاری

نواب خان سیف سے شادی سے پہلے کرینہ کا نام صرف شاہد کے ساتھ ہی نہیں جوڑا گیا۔ ان کی زندگی میں سیف سے پہلے بھی ایک مسٹر خان آ چکے تھے۔

Sep 21, 2019 10:03 AM IST | Updated on: Sep 21, 2019 10:03 AM IST
سیف سے پہلے کسی اور خان پر فدا تھیں کرینہ کپور، ہو گئی تھی شادی کی تیاری

کرینہ کپور: فائل فوٹو

کرینہ کپور بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ہیں جو اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا سے کچھ نہیں چھپاتیں۔ اپنے افئیر سے لے کر حاملہ ہونے تک کرینہ کپور اپنی ہر ایک بات کو میڈیا کے سامنے فخر سے رکھتی آئی ہیں۔ آج کرینہ کپور اپنا 39 واں جنم دن منا رہی ہیں۔ اس موقع پر ہم آپ کو کرینہ کپور سے منسلک کچھ دلچسپ باتیں بتانے جا رہے ہیں۔

بات کرینہ کپور کی نجی زندگی کی کریں تو شاہد کپور سے ریلیشن شپ کے بعد سیف علی خان سے شادی تک کرینہ کپور کی زندگی کا ہر سچ ان کے مداحوں کے سامنے رہا۔ مگر پھر بھی کئی صفحات ایسے ہیں جو کھلے تو صحیح مگر جنہیں شاید ہی آپ نے پڑھا ہو۔

Loading...

شاہد کپور کو کیا ڈیٹ شاہد کپور کو کیا ڈیٹ

نواب خان سیف سے شادی سے پہلے کرینہ کا نام صرف شاہد کے ساتھ ہی نہیں جوڑا گیا۔ ان کی زندگی میں سیف سے پہلے بھی ایک مسٹر خان آ چکے تھے۔ زیادہ تر لوگ کرینہ کے ریلیشن شپ کو صرف شاہد سے سیف تک ہی دیکھتے ہیں۔ مگر کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ کچھ وقت کے لئے کرینہ اور ریتک بھی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔

ریتک روشن کے ساتھ افئیر کی اڑی تھیں افواہیں ریتک روشن کے ساتھ افئیر کی اڑی تھیں افواہیں

فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔ یہ بات سال 2001 کی ہے۔ اس کے بعد دونوں یادیں، مجھ سے دوستی کرو گے، میں پریم کی دیوانی ہوں جیسی فلموں میں ساتھ نظر آئے۔ ریتک روشن کے ساتھ دونوں کے افئیر کی افواہیں اڑی تھیں۔ دونوں کی کیمسٹری کو دیکھ کر کافی وقت تک یہ چرچا چلتی رہی کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔

فردین خان کے ساتھ بڑھی قربت فردین خان کے ساتھ بڑھی قربت

 اسی طرح کم ہی لوگ یہ بات بھی جانتے ہیں کہ کرینہ کا فردین خان کے ساتھ بھی خفیہ افئیر تھا۔ حالانکہ فردین اور کرینہ کی نزدیکیوں کی خبر سامنے آنے کے کچھ ہی وقت کے بعد کرینہ اور شاہد کا رشتہ سامنے آ گیا۔

سیف علی خان سے رچا لی شادی سیف علی خان سے رچا لی شادی

آخر میں سامنے آئے سیف علی خان۔ بیبو کو سیف سے پیار ہو گیا۔ تین سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ یش چوپڑا کی فلم ٹشن کے دوران دونوں کی ملاقات ہوئی۔ اس دوران لیہہ کے کئی ریستوران میں وہ ایک ساتھ نظر آئے۔ سال 2012 میں دونوں نے شادی کر لی اور چار سال بعد دونوں کا بیٹا تیمور ہوا جو اب انٹرنیٹ سنسنی بن چکا ہے۔

 

Loading...