کھیساری لال اورکاجل راگھوانی نے کھیتوں میں کیا زبردست ڈانس، دیکھیں بھوجپوری گانا

اس گانے میں کاجل راگھوانی کھیتوں میں ساڑی پہن کرڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، وہیں کھیساری بھی مست ہوکرناچ رہے ہیں۔

Oct 14, 2019 12:36 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 12:36 PM IST
کھیساری لال اورکاجل راگھوانی نے کھیتوں میں کیا زبردست ڈانس، دیکھیں بھوجپوری گانا

کھیساری لال یادو اورکاجل راگھوانی کا زبردست بھوجپوری گانا۔

بھوجپوری سنیما ان دنوں بالی ووڈ فلموں کوبھی زبردست ٹکردے رہا ہے، جہاں ایک طرف بھوجپوری فلموں کی شوٹنگ بیرون ممالک میں ہونےلگی ہے، وہیں بھوجپوری فلموں میں آج بھی گاؤں اورکھیت دکھائےجاتے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسا ہی زبردست بھوجپوری گانا سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ اس گانےمیں بھوجپوری سنیما کےسپراسٹارکھیساری لال یادو کے ساتھ کاجل راگھوانی نظرآرہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ سپرہٹ جوڑی کھیتوں میں ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ اس گانے کا دیسی پن لوگوں کوبہت پسند آرہا ہے۔

یہ گانا کھیساری لال اورکاجل راگھوانی کی فلم 'میں سہرا باندھ کے آؤں گا' سے ہے۔ یوں تواس فلم کےسبھی گانے خوب پسند کئےگئے، لیکن فلم کا سب سے خاص بنا 'تیوہارنینا اے سانوریا دغاباز لاگیلا' یہ گانا کافی پرانا ہے پھربھی یوٹیوب پرزبردست ٹرینڈ کررہا ہے۔ واضح رہےکہ 'میں سہرا باندھ کے آؤں گا' 18 اکتوبر2017 کوریلیز ہوئی تھی۔ آج بھی اس فلم کےگانےخوب پسند کئے جاتے ہیں۔ یہاں دیکھیں اس فلم کا سب سے ہٹ گانا۔

Loading...

اس گانے میں کاجل راگھوانی کھیتوں میں ساڑی پہن کرڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، وہیں کھیساری لال بھی مست ہوکرناچ رہے ہیں۔ کبھی کھاٹ توکبھی ٹریکٹر... اس دونوں کا ڈانس اوررومانس لوگوں کوخوب پسند آرہا ہے۔ اس رومانٹک گانےمیں کاجل راگھوانی کبھی پنک ساڑی میں دکھائی دے رہی ہیں توکبھی پیلی ساڑی میں۔ وہیں کھیساری فلورل شرٹ پہنے ڈانس کرتے نظرآ رہے ہیں۔

 سب سے خاص بات یہ ہےکہ ہمیشہ کی طرح اس گانےمیں بھی کھیساری لال اورکاجل راگھوانی کی کیمسٹری شاندارہے۔ دیکھا جائے تویہ بھوجپوری سنیما کی وہ جوڑی ہے کہ جس کےہونے سے ہی فلم یا گانا ہٹ مان لیا جاتا ہے۔ یوں توکھیساری لال کی جوڑی کاجل راگھوانی کے ساتھ ہی سب سے زیادہ پسند آتی ہے، لیکن وہ کئی فلموں میں امرپالی دوبالے اور اکشرا سنگھ کے ساتھ بھی رومانس کرتے دکھائی دے چکے ہیں۔

Loading...