!'اس انتہائی انٹیمینٹ سین کی وجہ سے کریتی کھربندا نے چھوڑی امیتابھ بچن۔عمران ہاشمی اسٹارر 'چہرے

خبر کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوئے ابھی دو ہی دن ہوئے تھے۔ ایک سین میں کریتی کو ایک کو۔اسٹار کے ساتھ کافی انٹیمیٹ سین کرنا تھا۔ ساتھ ہی انہیں اس سین میں لپ لاک بھی کرنا تھا جبکہ عمران ہاشمی یہ سب ایک دوسرے کمرے سے دیکھنے والے تھے۔

Nov 20, 2019 10:54 AM IST | Updated on: Nov 20, 2019 11:14 AM IST
!'اس انتہائی انٹیمینٹ سین کی وجہ  سے کریتی کھربندا نے چھوڑی امیتابھ بچن۔عمران ہاشمی اسٹارر 'چہرے

ممبئی: منگل کو یہ خبر آئی تھی کہ امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کی آنے والی فلم "چہرے"سے فلم کی اداکارہ کریتی کھربنداکو نکال دیا گیا ہے۔  اس کے پیچھے وجہ بتائی جارہی تھی کریتی کے نکھرے۔ دراصل حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ہاؤس فل 4 میں نظر آچکیں کریتی کے پاس کافی بڑے اسٹاررد کی فلمیں ہیں۔ ایسے میں میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ یہ فلم کریتی کے نکھروں کے چلتے ان کے ہاتھ سے گئی ہے لیکن اب اس کہانی کا دوسرا پہلو سامنے آیا ہے۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کریتی کھربندا کے یہ فلم چھوڑنے کی وجہ لمبا انٹیمیٹ سین ہے۔

اسپاٹ بوائے کی خبر کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوئے ابھی دو ہی دن ہوئے تھے۔ ایک سین میں کریتی کو ایک کو۔اسٹار  کے ساتھ کافی انٹیمیٹ سین کرنا تھا۔ ساتھ ہی انہیں اس سین میں لپ لاک بھی کرنا تھا جبکہ عمران ہاشمی یہ سب ایک دوسرے کمرے سے دیکھنے والے تھے۔ کریتی کا کو یہ بتایا نہیں گیا تھا کہ یہ سین اس طرح سے شوٹ کیا جائے گا، یا شاید کریتی کو لگا کہ اس طرح کے بیحد انٹیمیٹ سین کی ضڑورت نہیں ہے۔ ایسے میں فلم ساز سے کچھ دیر بحث کرنے کے بعد کریتی نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

Loading...

 

فلم چہرے کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن اور کریتی: تصویر انسٹاگرام۔ فلم چہرے کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن اور کریتی: تصویر انسٹاگرام۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کریتی کھربندا کو یہ سین کرانا تھا تھا تواس کی جانکاری انہیں دینی چاہئے تھی اور ایسا نہ کرنے کی ساری ذمہ داری ڈائریکٹر رومی جعفری پر جاتی ہے۔

بتادیں کہ کریتی کھربندا نے اس پر اپنا کوئی رد عمل ابھی تک نہیں دیا ہے۔ اسی درمیان فلم کے پروڈیوسر آنند پنڈت نے ایک  ٹویٹ کے ذریعے لکھا کہ کریتی اور فلم ساز نے آپسی رضامندی سے اس فلم سے الگ ہوئی ہیں۔

Loading...