لوک سبھا نتائج 2019: مشت زنی سین کرکے سرخیوں میں رہنے والی اس اداکارہ نے ای وی ایم پر کیا ٹویٹ، اپوزیشن پر لگایا نشانہ

May 23, 2019 08:08 AM IST | Updated on: May 23, 2019 09:06 AM IST
لوک سبھا نتائج 2019: مشت زنی سین کرکے سرخیوں میں رہنے والی اس اداکارہ نے ای وی ایم پر کیا ٹویٹ، اپوزیشن پر لگایا نشانہ

اداکارہ سورا بھاسکر ۔ فوٹو : پی ٹی آئی ۔

لوک سبھا انتخابات  ہونے کے بعد ایگزٹ پول نے جس طرح کے نتائج دکھائے ہیں اس سے اپوزیشن کی نیند اڑ گئی ہے۔ ایگزٹ  پول کے نتیجوں کو دیکھتے پوئے اپوزیشن پارٹیوں نے ایک مرتبہ پھر ای وی ایم کو بڑا مسئلہ بنایا ہے۔ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے الیکشن کمیشن سے بھی ای وی ایم کےسلسلے میں شکایت کی ہے۔ ای وی ایم پر اپوزیشن کے ہنگامے پر اب بالی ووڈ سے بھی کئی رد عمل آنے شروع ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بے باک طریقے سے اپنے نظریات کو پیش کرنے والی سورا بھاسکر نے اپوزیشن پر نشانہ لگایاہے۔

بتادیں کہ اپنی بے باکی اور اپنے بولڈ انداز سے سورا سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ سورا نے مشت زنی سین کرکے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔ وہیں اب سورا پھر سے سرخیوں میں چھا گئی ہیں۔ سورا نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ 'اگر ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور اسے بدلنے کی بات صحیح ہے تو اپوزیشن پارٹیاں کورٹ کیوں نہیں جاتی ہیں۔۔۔ یا کچھ اور؟؟؟'َ۔۔۔ اس ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے ای وی ایم کی مخالفت کر رہی پارٹیوں سے کہا ہے کہ اگر انہیں ای وی ایم سے پریشانی ہےتو کورٹ جاکر اس کا فیصلہ کرائیں۔

Loading...

غور طلب ہے کہ فلم اداکارہ سورا بھاسکر نے کانگریس کی کھلے عام حمایت کی ہے۔ کانگریس مینی فیسٹو میں ملک کے ہر طبقے کیلئے وزن ہے۔ مودی اور راہل گاندھی میں کون وزیر اعظم بننے کا اہل ہے۔ اس سوال پر سورا نے کیا، راہل آئین، یکجہتی، روزگار، کسان کی بات کررہے ہیں۔ اگر وہ وزیر اعظم بنتے ہیں اور یہی بات کرتے ہیں تو وہ اچھے وزیر اعظم ثابت ہوں گے۔۔۔ بتادیں کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ سورا سیاست سے جڑے مسائل پر بول چکی ہیں۔

 

Loading...