بالی ووڈ اداکارہ بننے کی خواہش رکھنے والی ماڈل نےکیا یہ کام ، پڑھیں یہاں

بالی ووڈ اداکارہ بننے کی چاہ رکھنے والی ایم ماڈل نے جمعرات کو اپنے فلیٹ سے چھلانگ یعنی کود کر جان دے دی۔ واقعہ ممبئی کے پوش اوشیوارہ علاقے کا ہے۔

Aug 30, 2019 04:02 PM IST | Updated on: Aug 30, 2019 04:02 PM IST
بالی ووڈ اداکارہ بننے کی خواہش رکھنے والی ماڈل نےکیا یہ کام ، پڑھیں یہاں

مسلسل ناکامیابی سے پریشان بالی ووڈ ادارہ نےکیا یہ کام: پڑھیں یہاں

بالی ووڈ اداکارہ بننے کی چاہ رکھنے والی ایم ماڈل نے جمعرات کو اپنے فلیٹ سے چھلانگ یعنی کود کر جان دے دی۔ واقعہ ممبئی کے پوش اوشیوارہ علاقے کا ہے۔ مہلوک ماڈل کی پہچان پرل پنجابی کے طور پر ہوئی ہے۔ پرل پنجابی کافی وقت سے فلم انڈسٹری میں جانے کیلئے کوشش ر رہی تھیں لیکن انہیں کامیابی نہیں مل پائی۔

ماڈل جس عمارت میں رہ رہی تھیں اس کے گارڈ بپن کمار ٹھاکر نے بتایا 'واقعہ تقریبا 12:15 اور12:30 کے درمیان پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے کسی کے چلانے کی آواز آرہی تھی۔ مجھے لگا کہ کوئی سڑک پر چیخ رہا ہے۔ جب میں وہاں گیا تو معلوم چلا کہ چلانے کی آواز تیسرے فلور سے آرہی ہے۔ اسی فلور پر پرل پنجابی رہتی تھیں'۔

بتایا جارہا ہے کہ پرل پرل پنجابی کا اپنی والدہ کے ساتھ اکثر ہی جھگڑا ہوتا تھا۔ اس سے پہلے بھی وہ دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی تھی۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ پرل پنجابی دماغی طور سے پریشان تھی۔ فی الحال پولیس نے ماڈل کی لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اور آگے کی کارروائی جاری ہے۔

Loading...

लगातार नाकामयाबी से परेशान थी ये एक्ट्रेस, बिल्डिंग की छत से कूदकर दी जान

Loading...