فلم 'لو راتری ' ہو گئی 'لو یاتری ' ، تو بھی کم نہیں ہوئی سلمان خان کی مشکل ،ا ب اس شہر میں ہوئی ایف آئی آر

مظفر پور کے وکیل سدھیر کمار اوجھا نے فلم راتری کے نام کو لیکر مظفر پور کے سی جےایم کورٹ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ پورا معاملہ ان کے پروڈکشن ہاؤس کی فلم لو راتری سے جڑا ہے

Sep 22, 2018 01:42 PM IST | Updated on: Sep 22, 2018 01:47 PM IST
فلم  'لو راتری ' ہو گئی 'لو یاتری ' ، تو بھی کم نہیں ہوئی سلمان خان کی مشکل ،ا ب اس شہر میں ہوئی ایف آئی آر

سلمان خان : فائل فوٹو

فی الھال بگ باس 12 ہوسٹ کر رہے فلم اسٹار سلمان خان کے کلاف مظفر پور کے مٹھن پورہ میں ایف آئی آر در ج کی گئی ہے۔ کورٹ کے حکم کے بعد تھانہ میں سلمان سمیت فلم سے جڑے سات لوگوں کے خلاف امن میں خلل پیدا کرنے کی سازش کا مقدمہ درج ہوا ہے۔ ا ن کی فلم لوراتری کے ضلاف کورٹ کے حکم پر ایسا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ  ہفتے سلمان فلم کا نام بدل کر لو یاتری کر چکے ہیں۔

تھی۔ مظفر نگر کورٹ کی بنچ میں عرضی دائر کرکے سلمان خان پر الزام لگا یا گیا تھا کہ وہ مذہبی جذبات سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ اب اسی کنٹروورسی کو خاموش کرتے ہوئے سلمان خان نے فلم کا نام بدل دیا ہے۔ بھائی جان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے نیا پوسٹر شیئر کیا۔ اس پوسٹر فلم کا نیا نام تھا۔

Loading...

مظفر پور کے وکیل سدھیر کمار اوجھا نے فلم راتری کے نام کو لیکر مظفر پور کے سی جےایم کورٹ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔  پورا معاملہ ان کے پروڈکشن ہاؤس کی فلم لو راتری سے جڑا ہے جس کو لیکر سلمان خان کے خلاف وکیل سدھیر اوجھا نے کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ سلمان خان  پرودکشن کمپنی کی فلم لو راتری کے معاملے میں سلمان سمیت 76 دیگر لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ لو راتری کی ٹیم پر فرقہ وارانہ ماحول بنانے کا الزام ہے۔

درج مقدمت میں آئی پی سی کی دفعہ 295 ، 295 اے ، 153 ، 153 اے اور 120 بی جے تحت نوراتری کی طرز پر 'لوراتری ' فلم کے نام پر اعتراض ظاہر کیا گیا تھا۔

سلمان خان سمیت 76 کے خلاف مظفرپورمیں مقدمہ درج، فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام

واضح ہو کہ گجرات کی سرزمین پرمنحصراس مزاحیہ ڈراما فلم میں ایک جوڑے کی لو اسٹوری (پیار کی کہانی) دکھائی ہے، جن کا پیار نوراتری کے دوران پروان چڑھتا ہے۔ فلم میں آیوش شرما اور ورینا حسین لیڈ کردار میں ہیں۔

 اس سے پہلے بھی فلم کے نام کو لیکر کافی ہنگامہ کیاجا چکا ہے۔ " لو راتری" کو لیکر وی ایچ پی نے کہا تھا کہ فلم سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو تکلیف ہو سکتی ہے۔ اس لئے اسکریننگ نہیں ہونے دی جائے گی۔

مشکل میں پھنسے سلمان خان ، بہار کی اس عدالت نے دیا ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

Loading...